30.1 C
Delhi
November 10, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

دولہے کو شادی سے ایک دن پہلے پتہ چلا کہ دلہن کی عمر اس سے 25 سال زیادہ ہے

دولہے کو شادی سے ایک دن پہلے پتہ چلا کہ دلہن کی عمر اس سے 25 سال زیادہ ہے

 ٹوکیو، 19 اگست:دولہا کو شادی سے صرف ایک دن پہلے پتہ چلا کہ دلہن اُس سے عمر میں 25 سال بڑی ہے۔جاپانی دولہا یوشیتا نے 40 سال کی عمر میں65 سالہ’ اکی‘ کے ساتھ 11 سالہ دوستی کے بعد خوشی سے شادی کرلی۔

یوشیتا کی اکی سے پہلی ملاقات کے وقت عمر 29 سال تھی، دنوں ایک بار میں ملے، کچھ باتوں کے بعد دونوں کو احساس ہوا کہ ہم میں بہت سی باتیں مشترک ہیں۔دراصل دونوں ہی ناکام شادیوں سے گزر چکے تھے، وہ اپنے بچوں کی اکیلے پرورش کررہے تھے، اس کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا، جو 11 سال تک جاری رہا۔

اکی کی عمر پہلی ملاقات کے وقت 54 برس تھی لیکن اُس نے یوشیتا کو 44 سال بتائی تاکہ وہ اُس سے خوفزدہ نہ ہوجائے۔یوشیتا کو اس دوران کبھی یہ نہیں لگا کہ اکی اُس سے عمر میں 25 سال بڑی ہے، وہ کبھی عمر کا درست اندازہ نہیں لگا سکا اور خاتون نے بھی اس دوران اپنی اصل عمر مخفی رکھی۔

اکی خوش مزاج خاتون ہے، اُس کی جلد بھی اُس کا پتہ نہیں چل دے رہی تھی، وہ اصل عمر شادی سے ایک دن پہلے تک راز رکھنے میں کامیاب رہی۔

خاتون نے خود ہی شادی سے ایک دن پہلے اپنی اصل عمر بتانے کا فیصلہ کیا کیونکہ اُسے احساس ہوگیا کہ سچ جب سامنے آئے گا تو یوشیتا کا غصہ شدید ہوگا۔

دلہن نے جب حقیقت بتائی تو دولہے نے جواب دیا کہ مجھے اصل عمر پر کوئی اعتراض نہیں، اس سے فرق بھی نہیں پڑتا، اگر مجھے پہلے بتادیں تو آپ کو اتنے عرصہ پریشانی میں گزرنا پڑتا۔2020ء کے شروع میں جب دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی تھی ،اس دوران دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

Related posts

اسرائیلی فوج کیلئے قبرگاہ بن گئی ہیں غزہ کی سرنگیں،حماس کے جنگجووں نے اسرائیلی فوج کو سرنگوں کے بھول بھلیا میں الجھا کر رکھ دیا

Hamari Duniya

اگر آپ اس ویزے پر حج کرنا چاہتے ہیں تو ہوجائیں ہوشیار، جانا پڑسکتا ہے جیل، سعودی عرب کا انتباہ

Hamari Duniya

امریکی شہری نے دھوکہ دہی سے کی اتنی شادیاں کی بن گیا ورلڈ ریکارڈ

Hamari Duniya