13.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

حکیم اعظم خاں رامپوری نیشنل سمینار کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے طبّی کانگریس کی میٹنگ

AIUTC

نئی دہلی، 8 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اتر پردیش کے زیر اہتمام 10 دسمبر بروز اتوار کو رام پور میں منعقد ہونے والے 44ویں قومی سمینار کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے مرکزی دفتر دریا گنج، نئی دہلی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر اختر حسین چودھری نے کہا کہ یہ امر انتہائی قابل رشک اور قابل تعریف ہے کہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی تحریک ملک گیر سطح پر رواں دواں ہے اور اپنے ہدف کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے۔ تنظیم سے وابستہ یونانی حکماو اطباءکی بے لوث خدمات ناقابل فراموش اور رضاکارانہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طب یونانی کی ترویج و ترقی کا مطلب و مقصد ہر طبقہ خاص طور پر کمزور طبقات کو روزگار فراہم کرنا اور عوام کی طبی خدمت کرنا بھی ہے۔ ا?ل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ رام پور میں منعقد ہونے والے مذکورہ سمینار کا عنوان ”حکیم اعظم خان رام پوری کی حیات و خدمات“ ہے۔ اس 44 ویں سیمینار میں حکیم اعظم خان کی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔
اس سمینار کی صدارت تنظیم ہذا کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد فرمائیں گے جبکہ پدم شری ایوارڈ یافتہ حکیم سید ظل الرحمن مہمان خصوصی ہوں گے۔ دوسر ے مہمانان مکرم میں پروفیسر عبدالوحید (ڈائرکٹر یونانی سروسز، حکومت اترپردیش)، ڈاکٹر شارق اعظم خان (ڈائرکٹر، نووا ہاسپٹل، رامپور)، ڈاکٹر بدرالدجیٰ، ڈاکٹر محمد ادریس، ڈاکٹر محمد خالد، ڈاکٹر نفاست علی انصاری، ڈاکٹر سعود علی خان، ڈاکٹر جمال اختر وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایس ایم احسن اعجاز، ڈاکٹر محمد عبدالسلام خاں، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر مرزا ا?صف بیگ، ڈاکٹر فہیم ملک، حکیم آفتاب عالم اور محمد عمران قنوجی وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔

Related posts

جمعیۃ علماء ہند کے ضلع صدر مولانا مکرم علی قاسمی نے پہلے کی طرح ضرورت مندوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے کمبل تقسیم کئے 

Hamari Duniya

الھدایہ گروپ آف طوی کے زیرِ اہتمام اسلامی کوئز کا انعقاد

Hamari Duniya

کرناٹک میں کانگریس کی جیت کا تمل ناڈو میں بھی منایا گیا جشن

Hamari Duniya