March 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ضلعی جمعیت اہلِ حدیث،سدھارتھ نگرکے زیر اہتمام حج تربیتی پروگرام اور ٹیکہ کاری بحسن وخوبی اختتام پذیر-

Maulana wasiullah

حج مقبول کا بدلہ صرف جنت ہے- وصی اللہ مدنی
سدھارتھ نگر، 05مئی:، ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے امسال عازمین حج کے لیے اعمال حج کی عملی تربیت اورٹرینیگ کی بابت اخباری نمائندوں کو بتایا کہ
صوبائی حکومت کی جانب سےپورے ضلع سدھارتھ نگر میں ٹیکہ کاری کے متعین سات مراکز میں سے درج ذیل چار سینٹروں پر ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے ذمہ داران بطورخاص امیر جمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی اور ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے مقامی جمعیتوں کے امراء و نظماء حضرات کے توسط ومکمل تعاون سے ٢/مئی بروزجمعرات اٹوا،بانسی،ڈومریاگنج اور٤/مئی بروزسنیچر بدراسکول میں بڑے تزک واحتشام کے ساتھ حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا،جس کی رپورٹ قدرے تفصیل حسب ذیل ہے:
(۱) جامع مسجد(جامعہ اتحاد ملت) اٹوا بازار.
جمعیت اہلِ حدیث حلقہ اٹوا بازارکے ناظم مولانا فخرالدین ریاضی کی اطلاع کے مطابق تقریباًاسی(80) افراد اس پروگرام سے مستفید ہوئےاورپچاس(50) لوگوں کو ویکسین لگائی گئی، تربیت دینے والے علماء میں مولانا فخرالدین ریاضی،مولانا شمس الہدی جامعی، مولانا عبدالودود سلفی خادم الحجاج شریک تھے، پروگرام کی نظامت مولانا فخرالدین ریاضی نے انجام دی، مہمانوں کی ضیافت اور متعلقہ دیگر امور کی ترتیب وتنسیق میں مولانا مجیب الرحمان رحمانی، مولانا عبدالوہاب محمدی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، اللہ انہیں اجرجزیل عطا فرمائے، آمین-
(۳) مدرسہ عائشہ گرلس کالج، نرکٹہا، بانسی
مولانا عبدالرب سلفی ناظم حلقہ نے اپنے عہدیداران واراکین کے حسن تعاون سے بہت بہتر اور پرسکون ماحول میں حج تربیتی پروگرام اور ٹیکہ کاری کا کام انجام دیااورشرکاء کی کل تعداد پینتیس (35)تھی جس میں سےپچیس(25) لوگوں کو ویکسین لگائی گئی اورحسب سہولت ووسعت عازمین حج اور ان کے ہمراہ آنے والے معزز حضرات کی خوب میزبانی کی، امیر حلقہ مولانا عبدالخبیر مدنی حج وعمرہ کے اعمال کو عملی طور پر سکھایا، پروگرام کی ترتیب وانتظام میں مولانا عبدالحکیم سلفی اور مولانا عبدالرحمن اثری صاحبان وغیرہم کا خصوصی تعاون شامل تھا-
(٤) خیر ٹیکنکل، بیدولہ چوراہا، ڈومریا گنج
اس سینٹر پر حج تربیتی پروگرام کا انعقاد جمعیت اہلِ حدیث حلقہ ڈومریا گنج کے زیر اہتمام کیا گیا، ناظم حلقہ مولانا عبدالمنان مفتاحی نے ڈومریا گنج اور اس کے اطراف کے تمام عازمین حج کا پر جوش استقبال اور ضیافت کی، امیر جمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی، مولانا عبدالستار سراجی اورمولاناعبدالغنی سلفی نے یکے بعد دیگرے مناسک حج وعمرہ پر گفتگو کرتے ہوئے عملی طور پر حج وعمرہ کرنے کا طریقہ سکھایا-یہاں بھی شرکاء کی تعداد سوسے متجاوز تھی-تقریباً پچاس لوگوں کو انجکشن لگوایا گیا-
(۱) بدر اسکول، کھجور یہ روڈ، نوگڑھ
مرکزتحفيظ القران الكريم و الدعوة والتعليم، تتری بازارکی خوب صورت اور وسیع وعریض جامع مسجد میں حج تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جمعیت اہل حدیث حلقہ نوگڑھ کے ناظم مولانا محمد ہاشم سلفی نے ساڑھے نو بجےتلاوت کلام ربانی سے پروگرام کا آغاز کیابعدازاں ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے تمام عازمین حج اور مشارکین مشارکات کابصمیم قلب استقبال اور والہانہ خیرمقدم کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کا مختصر تعارف پیش کیا اور اس پروگرام کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عازمین حج کو اس بات کی تلقین کی کہ آپ لوگ خلوص نیت کے ساتھ سفر حج پر روانہ ہوں اور روانگی سے پہلے ہی حقوق العباد کی ادائیگی اورسنت کے مطابق حج و عمرہ کا طریقہ سیکھ لیں۔ اسی لیے ضلعی جمعیت نے حج تربیتی پروگرام کا انتظام و انصرام کیا ہے۔
عازمین حج اور ان کے ہمراہ تشریف لانے والوں کی کل تعداد تقریباً ایک سو پچاس تھی، انہتر لوگوں نے ٹیکہ لگوایا ہے،سفر حج پر روانہ ہونے والے یہ سعادت مند مردوخواتین طے شدہ پروگرام اور وقت مقررہ پر بدر اسکول پہنچ چکے تھے، ان معزز مہمانوں کی ضیافت ورہنمائی کے لیے ضلعی جمعیت کے ذمہ داران وکارکنان پہلے سے موجود تھے، جنھوں نے اپنی اخلاقی وجماعتی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی،پہلی بار عازمین حج کے اندراس قدر مناسک حج وعمرہ کے احکام ومسائل اور عملی تربیت حاصل کرنے کا شوق، جوش وجذبہ اورولولہ دیکھا گیا، حج وعمرہ کے ارکان ومسائل پر گفتگو اور عملی تربیت دینے کے لیےجماعت کے معتمد ومستند اور کئ بار حج وعمرہ کی سعادت سے سرفراز ہونے والے علماء کرام تشریف فرماتھے، بدر اسکول کی جامع مسجد میں تربیت دینے والے علماء کے اسماء گرامی یہ ہیں:
مولانا وصی اللہ مدنی، مولانا شفیع اللہ مدنی، ڈاکٹر بدرالدین ریاضی مولانامحمدہاشم سلفی،مولاناجمشید عالم سلفی
ہر ایک نے اپنے موضوع کو مختصر مگر مدلل ودل نشین انداز میں پیش کئے،ڈاکٹر بدرالدین ریاضی نےحج اور عمرہ کرنے کاعملی طریقہ تفصیل سے بتایااور مناسک حج اور مقدس سفر سے متعلقہ سوالات کے جوابات بھی دئے۔اس موقع پرتمام مراکز پر ضلعی جمعیت کی جانب سے مطبوع ضلعی جمعیت کے سابق ناظم محترم مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ کی تالیف کردہ کتاب”کتاب وسنت کی روشنی میں مختصر آداب حج وعمرہ” بزبان اردو، اور ایک ورقی اعمال حج وطریقہ عمرہ تقسیم کی گئی-
برادرم الحاج اظہار احمد (پرنس)‌نے تمام عازمین حج اور ان کے ہمراہیوں کی عمدہ حق ضیافت قبول کی
پروگرام کی کامیابی اور منظم انداز میں ٹیکہ کاری کا عمل انجام دنے میں مولانا محمد ہاشم سلفی ،مولاناجمشید عالم سلفی، مولاناعبدالرشیدسلفی،عزیزم محمد اسلم اور مولانا امیراللہ یوسفی مبلغ جمعیت کی زبردست محنت اور اہم رول وکردار شامل تھا۔اللہ کے فضل خاص اور ذمہ داران احباب کی مخلصانہ کاوشوں سے تمام مراکز پرحج تربیتی پروگرام کامیاب رہا۔ ناظم ضلعی جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے جمعیت کی اس نمایاں کامیابی پر اپنی مسرت وشادمانی کا اظہار کرتے ہوئےمتعینہ سینٹروں کے امراء ونظماء اور ان کے دیگر معاونین کا بصمیم قلب شکریہ ادا کیا جنھوں نے ٹیکہ کاری اور حج تربیتی پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں جمعیت کا کسی طرح کابھی تعاون کیا ہے، اللہ سب لوگوں کو اس کا بہترین بدلہ عنایت فرمائے، آمین-
اللہ تمام خوش نصیب عازمین حج کو کتاب وسنت کی سنہری تعلیمات کی روشنی میں حج وعمرہ کرنے کی توفیق ارزانی عطا کرے، ان کےتمام پاکیزہ اعمال کو شرف قبولیت بخشے اور اپنے حفظ وامان میں رکھے تاکہ بصحت و عافیت اور امن و سلامتی کے ساتھ اپنے وطن عزیز واپس آسکیں-

Related posts

یومِ اردو کے موقع پر شبلی ڈگری کالج میں شاندار تقریب کا انعقاد 

Hamari Duniya

ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مفتی محمد شعیب قاسمی ہوئے سپرد خاک 

Hamari Duniya

اسمارٹ وزن پارٹی کے کنوینر شہزادے منصور نے محمد آفاق کو دی یوم پیدائش کی مبارکباد

Hamari Duniya