24.5 C
Delhi
July 19, 2025
Hamari Duniya
دہلی

حج بیت اللہ2023 کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے دہلی حج کمیٹی کوخواتین پر بھروسہ

Delhi Hajj Committee

نئی دہلی14مئی(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج بیت اللہ2023کے لیے انتظامات کا سلسلہ بدسطور جاری ہے اور حج کمیٹی اس سلسلے میں مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے ساتھ خصوصی میٹنگ میں مصروف ہے۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی درخواست پر آج ہمدرد انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ سے منسلک حکیم عبدالحمید سینٹری اسپتال کی انتظامیہ نے آج حج بیت اللہ2023 کے انتظامات میںاپنی جانب سے تعاون فراہم کرنے کے لیے تین خاتون اسٹاف کی تعیناتی بھی کردی ہے۔ اس طرح حج انتظامات کو بہتر سے بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی افرادی قوت میں تین خاتون اسٹاف کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ان تینوں خاتون اسٹاف کی خدمات واپسی حج فلائٹ کے اختتام تک جاری رہے گی۔
دوسری جانب آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاںنے ڈپٹی میئر جناب آل محمد اقبال کے ساتھ رام لیلا میدان کا دوسری بار دورہ کیا اور گذشتہ دورے پر ایم سی ڈی کے مختلف محکموں کے افسران کو حج بیت اللہ2023کے لیے رام لیلا میدان میں لگنے والے حج کیمپ کے لیے ایم سی ڈی کی جانب سے کئے جانے والے کاموں کی ہدایات کے مطابق شروع کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ایم سی ڈی کے موجودہ افسران کو وقت پر تمام کاموں کی تکمیل کی مزید ہدایت جاری کی۔آج ہی محترمہ کوثر جہاں نے حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسراشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے ہمراہ کناٹ پلیس علاقہ میں واقع سعودی ایئر لائنس کے دفتر میں متعلقہ افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ بھی کی اور سعودی ایئرلائنس کی جانب سے عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات کو یقینی بنایا۔

Related posts

انتخابی مہم کے دوران اروند کیجریوال پر حملہ، عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے حامیوں پر لگایا الزام

Hamari Duniya

شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ڈاکٹرستیہ پرکاش پرساد کواپنا افسر بکار خاص

Hamari Duniya

جیب کریں ڈھیلی، دہلی میں پھر بڑھ گیا آٹو اور ٹیکسی کا کرایہ

Hamari Duniya