نئی دہلی،03مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
ورلڈ پیس ہارمنی کے چیئرمین حاجی شکیل سیفی کے بیٹے حاجی رضوان سیفی کے نکاح کی تقریب جمعہ کو نظام الدین مرکز میں منعقد ہوئی۔ نکاح ہندوستان کے مشہور عالم دین مولانا شاد صاحب نے پڑھائی۔ حاجی رضوان سیفی کا نکاح زہرہ سیفی کے ساتھ مرکزحضرت نظام الدین نے نہایت ہی سادگی کے ساتھ ہوئی۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حاجی رضوان سیفی کو خط بھیج کر ان کی شادی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جنوبی دہلی کے بی جے پی امیدوار رامویر سنگھ ودھوڑی نے حاجی رضوان سیفی کو مبارکباد دی۔ حاجی شکیل سیفی نے کہا کہ ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی سے بہتر وزیر اعظم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے ملک کے تمام شہریوں اور مسلمانوں سے وزیراعظم نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم بنانے کی اپیل کی تاکہ ملک کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوسکے۔