April 27, 2025
Hamari Duniya
دہلی

سیفی سماج کو حق دلانے کیلئے حاجی محمد شکیل سیفی کی مرکزی وزیرنتن گڈکری سے ملاقات

Haji Mohammad Shakil Saifi

نئی دہلی،06اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈیا سیفی فرنٹ اور ورلڈ پیس ہارمنی کے چیئرمین حاجی محمد شکیل سیفی نے مرکزی وزیرٹرانسپورٹ وشاہراہ نتن گڈکری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حاجی محمد شکیل سیفی نے سیفی سماج کولوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے ذریعہ خاص توجہ دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں پسماندہ طبقات کی بہت اندیکھی ہوچکی ہے۔اب بی جے پی اور خاص کر وزیراعظم جس طرح پسماندہ طبقات کوآگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ہمیں پوری امید ہے کہ سیفی سماج کوبھی ان کا پورا حق ملے گا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ سیفی سماج بی جے پی کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے۔اور ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے سماج کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔ بی جے پی ہمیشہ غریبوں،پسماندہ طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی وکالت کرتی آئی ہے۔مرکزی وزیرنتن گڈکری نے  بی جے پی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے پیغام کو مغربی اترپردیش میں عام لوگوں کے درمیان پہنچانے کیلئے حاجی محمد شکیل سیفی کی جم کرتعریف کی۔
واضح رہے کہ حاجی محمد شکیل سیفی بی جے پی کے سرگرم کارکن ہیں۔ وہ پارٹی اور حکومت کی پالیسیوں کو عوام کے درمیان پہنچانے کیلئے ہمیشہ کوشش کرتے رہتے ہیں تاکہ ضرورت مند حکومت کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھاسکیں۔

Related posts

مرکزی حکومت کے خلاف پھر سپریم کورٹ پہنچی ’آپ‘حکومت، 03 جولائی کو کیا کریں گے کیجریوال

Hamari Duniya

جشن اڈما 2022:آیوش میلہ میں ملک کے مختلف دواساز اداروں کی شرکت

Hamari Duniya

وقف بورڈ سے ایک اور مسجد چھیننے کی سازش کررہی ہیں ایجنسیاں

Hamari Duniya