March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

حج فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع ، حافظ محمد صابرین نے اسمرتی ایرانی کا شکریہ ادا کیا

Hafiz Mohd Sabreen

نئی دہلی ،10 مارچ(ایچ ڈی نیوز) ۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج اپلیکیشن کی تاریخ 10 مارچ متعین کی گئی تھی لیکن اب اس میں توسیع کر 20 مارچ تک فارم بھر سکتے ہیں ،اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسلم راشٹریہ منچ دہلی پردیش کے صدر حافظ محمد صابرین نے کہا کہ جو عازمین حج درخواست دینے سے رہ گئے تھے، انہیں موقع مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اسمرتی ایرانی جی حج کو آسان بنانے میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں کی رہنمائی میں دہلی حج کمیٹی تمام تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔ کوثر جہاں کی بہترین کار گردگی پر حافظ صابرین نے ان کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ حج 2023 فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کرنا اسمرتی ایرانی کا قابل تعریف فیصلہ ہے۔ مسلم راشٹر یہ منچ کے کنوینر ڈاکٹر عمران چودھری نے کہا کہ مودی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے نظریات کو لیکر ہر طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔ تاہم آج فارم جمع کرنے کی تاریخ میں اس لئے توسیع کی گئی ہے جولوگ فارم جمع نہیں کر پائے ان کو مزید وقت مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمرتی ایرانی جی نے اس سال حج اخراجات میں 50 ہزار کی تخفیف کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی حکومت بلاتفریق مذہب و ملت کام کر رہی ہے۔

Related posts

فاطمہ مسجد میں گیارہ روزہ حج تربیتی کیمپ اختتام پذیر

Hamari Duniya

کرناٹک کے بعد مدھیہ پردیش میں بھی بی جے پی کی حالت خراب، پارٹی میں مچی بھگدڑ

Hamari Duniya

موب لنچنگ کے واقعات پر مرکزی حکومت کا اقدام قابل ستائش: محمد شاکر انصاری

Hamari Duniya