13.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

حافظ محمد حامد کو حفظ قرآن کی دستار سے علماء کرام نے نوازا

Hifz e Quran

مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام موضع دیوری میں تکمیل حفظ قرآن منعقد
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر)، 27 دسمبر( عقیل احمد خان)۔
مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام موضع دیوری میں ایک تقریب حفظ قرآن وعظمت قرآن کے عنوان سے منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا شہاب الدین قاسمی ، نظامت حافظ غلام محمد، قرآن مقدس کی تلاوت سے محمد سعدان متعلم مدرسہ ہذا
نعت و منقبت کا نذرانہ قاری مقصود احمد، محمد سعد ،حافظ محمد سلیم استاذ مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ نے پیش کیا ،اس موقع پر حافظ محمد حامد ابن محی الدین موضع باگھا پار نے استاذ محترم مفتی شہزاد احمد قاسمی کی نگرانی میں منعقدہ تکمیل حفظ قرآن مقدس کے بابرکت موقع پر آخری آیات کی رقت آمیز تلاوت کرکے اپنا حفظ مکمل کیا۔ پروگرام کے خصوصی مقرر مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرام پوری نے کہا کہ قرآن یہ خدائی کلام ہے اس کا ہر حرف اور ہر نقطہ قابل رشک اور قابل تقلید اور تحریفات سے منزہ ہے ،اس پر عمل پیرا ہونا باعث عز و شرف ہے،خدا کے کلام کی عظمت کو دلوں میں قائم رکھنا بہت ضروری امر ہے۔
مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرام پوری ناظم مدرسہ مرکزی معراج العلوم چھتہی پوکھرہ نے کہا کہ خدا وند قدوس حافظ قرآن اور اس کے والدین کو قیامت کے دن نور کا تاج پہنائے گا جس سے اس کا اکرام ثابت ہوگا،اور اس کی عظمت کا اعتراف واظہار ہوگا، منعقدہ تقریب میں مدرسہ ہذا کے طلباء عزیزمحمد راشد،محمد سعدان،محمد عرفات،محمد نعمان، اور ابوذر نے مختلف عنوانات پر تقریریں پیش کی۔ اس موقع پرمولانا زبیر احمد،مولانا انیس احمد باندوی،مولانا معراج احمد، مولانا محمد وسیم قاسمی خلیل آباد حافظ سراج احمد چھتہی، قاری ابوالکلام شمشی قمری ،حافظ ارشاد احمد ،قاری عقیل احمد ، نمائندہ سرور علی وارثی حاجی محمد توقیر،عبدالکریم عبدالسلام،ماسٹر رحم اللہ،سفیل، توفیق احمد، عبدالرؤف پردھان کھرہواں،سبو پردھان بجہاں، شمیم پردھان مرادپور،حافظ محمد عثمان ،حافظ ریاض احمد،
مدرسہ ہذا کے اساتذہ مولانا محمد خالد، ماسٹر عبدالعلیم علماء کرام و سرکردہ شخصیات نے تکمیل حفظ قرآن کی مجلس میں شرکت کی۔  مولانا امجد علی قاسمی کی رقت آمیز دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

Related posts

جامع مسجد گیان واپی پر مقامی عدالت کا فیصلہ یکطرفہ

Hamari Duniya

ایم ای پی کرناٹک الیکشن کیلئے پرجوش، امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری، نوہیرا شہیخ نے کارکنوں کا بڑھایا حوصلہ

Hamari Duniya

دارالعلوم زکریا دیوبند بزم انجمن رحمانی کا اختتامی پروگرام منعقد

Hamari Duniya