March 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

گجرات ماڈل کی پھر پول کھل گئی، مالی بحران کا شکار ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے خودکشی کرلی

Gujarat Suicide

سورت ، 28 اکتوبر (ایچ ڈی نیوز)۔
گجرات کے شہر سورت سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مالی بحران کے باعث ایک ہی خاندان کے سات افراد نے خودکشی کر لی۔ جاں بحق ہونے والوں میں والدین ، میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ان میں سے چھ نے زہریلی چیز کھا لی جبکہ ایک نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ موقع سے ایک خودکشی نوٹ ملا ہے جس میں مالی بحران کا ذکر ہے۔
پالن پور جکٹناکا کے قریب ودیا کنج اسکول کے پیچھے سدھیشور اپارٹمنٹ کے سی -2 بلاک میں ہفتہ کی صبح ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا۔ منیش سولنکی نامی فرنیچر اور عمارت کے ٹھیکیدار کے گھر کا دروازہ ہفتہ کی دیر رات تک نہیںکھلا تو پڑوسیوں نے منیش کے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔ لواحقین نے فوری طور پر پولیس کنٹرول روم کو فون کرکے اس کی اطلاع دی۔ پولیس کی موجودگی میں دروازہ کھولا تو گھر کے اندر 7 لاشیں پڑی تھیں۔ 6 ارکان کی جانب سے زہریلی چیز کھانے کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایک ممبر لٹکا ہوا پایا گیا۔اڈاجن کے ڈی سی پی راکیش باروٹ نے کہا کہ اس معاملے میں ایک خودکشی نوٹ ملا ہے ، اس کی صداقت جاننے کے لیے جانچ کی جا رہی ہے۔ تاہم خودکشی نوٹ میں کسی شخص کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔ اس کا فرنیچر کے ٹھیکے سے متعلق کاروبار تھا۔ بتایا گیا کہ اس کے ساتھ تقریباً 30-40 لوگ کام کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق منیش کا کافی پیسہ بازار میں لوگوں کے پاس پھنس گیا تھا۔ یہاں دیوالی کے حوالے سے مزدوروں اور سامان فروشوں پر پیسے دینے کا مسلسل دباو تھا۔ مرنے والوں میں منیش سولنکی اور اس کی بیوی ریٹا سولنکی ، منیش کے والد کنو اور ماں شوبھنا ، منیش کے 3 بچے دیکشا ، کاویہ اور کشال شامل ہیں۔

Related posts

آزادی کیا ہوتی ہے، ہم سے پوچھو، قربانیاں تو ہم نے دی ہیں:مولانا سید ارشد مدنی

Hamari Duniya

Zakir Naik: وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ذاکر نائک کی حوالگی کے بارے میں پوچھا گیا سوال، جانئے انور ابراہیم نے کیا جواب دیا

Hamari Duniya

Hamas leader Ismail Haniyeh: حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کونشانہ بنانے کے لئے اس جاسوسی سافٹ ویئر کاکیا گیا استعمال

Hamari Duniya