نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
معاشی محاذ پر حکومت کے لیے اچھی خبر ہے۔ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی اگست میں 28 فیصد بڑھ کر 1.43 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ یہ لگاتار چھٹا مہینہ ہے جب جی ایس ٹی کی وصولی 1.4 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2022 میں جی ایس ٹی ریونیو کی وصولی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 28 فیصد بڑھ کر کل 1,43,612 کروڑ روپے رہا ہے
جو پچھلے سال اسی مہینے میں ملے کل 1,12,020 کروڑ کے ریوینیو سے 28 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم جولائی کے مہینے میں جی ایس ٹی کی وصولی 1,48,995 لاکھ کروڑ روپے رہی تھی۔
ایک بیان میں، وزارت نے کہا کہ اقتصادی بحالی کا جی ایس ٹی آمدنی پر مثبت اثر پڑ رہا ہے۔ وزارت کے مطابق اگست میں جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 1,43,612 کروڑ روپے ہے، جس میں مرکزی جی ایس ٹی (سی جی ایس ٹی) 24،710 کروڑ روپے، ریاستی جی ایس ٹی (ایس جی ایس ٹی) 30،951 کروڑ روپے ہے۔ اسی طرح انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی کی شکل میں 77,782 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے جس میں سے 42,067 کروڑ روپے سامان کی درآمد پر ٹیکس کے طور پر جمع کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اگست کے مہینے میں سیس کی شکل میں 10,168 کروڑ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا ہے۔
previous post