March 25, 2025
Hamari Duniya
صحت صحت

سبز چائے جسم کے اس اہم عضو کیلئے انتہائی نقصان دہ،تحقیقاتی رپورٹ نے سائنسدانوں کی آنکھیں کھول دیں

Green Tea

لندن،06مئی (ایچ ڈی نیوز ڈیسک)
صاف جِلد، جسم سے مضرِ صحت مادوں کا صفایا کرنے اور وزن میں کمی کے خواہشمند افراد دن میں 2 سے 4 کپ تک سبز چائے کا استعمال کرتے ہیں مگر اس عمل سے جسم کے اہم ترین عضو کو انتہائی نقصان پہنچ رہا ہے جس سے متعلق جاننا نہایت ضروری ہے۔سبز چائے کا استعمال انسانی جسم کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا رہا ہے، خصوصاً جو افراد وزن میں کمی چاہتے ہیں وہ دودھ والی روایتی چائے کا استعمال چھوڑ کر سبز چائے کا استعال شروع کر دیتے ہیں، مگر نئی تحقیق کے نتائج نے محققین کی آنکھیں کھول دی ہیں جس کے بعد سبز چائے کے استعمال کو ترک کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔
اسرائیل کی کلیٹ ہیلتھ سروس اور کپلان میڈیکل سینٹر کی جانب سے سبز چائے پر نئی تحقیق کی گئی ہے، اس تحقیق کے نتائج پر مبنی رپورٹ جریدے ”گیسٹرو ہپ“ میں شائع کی گئی ہے۔تحقیق کے نتائج کے مطابق سبز چائے کا استعمال جگر کی سوزش سے لے کر مکمل طور پر اسے ناکارہ بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، سبز چائے کا استعمال جگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔سبز چائے پر کی گئی تحقیق کے مطابق سبز چائے پینے کے سبب جگر پر آنے والی سوزش کے 100 سے زیادہ دستاویزی کیسز موجود ہیں، یہ سوزش چائے کے پودے میں نباتاتی زہریلے مواد کی براہ راست موجودگی اور غالباً میٹابولک ردِ عمل کا نتیجہ ہے۔
تحقیق کے مطابق زیادہ سبز چائے پینا خاص طور پر خواتین میں جگر کی خرابی کا باعث بن رہا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ سبز چائے میں پائے جانے والے کونسے اجزا جگر کو نقصان پہنچانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔محققین کی جانب سے اس مطالعے سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا ہے کہ سبز چائے کے ساتھ دیگر جڑی بوٹیوں کو ملا کر پینا بھی جگر کی شدید بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔

Related posts

96th Free Medical Camp: پریس کلب آف انڈیا میں 96ویں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Hamari Duniya

سی سی آر یو ایم کے تحت دو روزہ تر بیتی ورکشاپ کا چنئی میں انعقاد

Hamari Duniya

کوویشیلڈ کے مضر اثرات سے عوام میں گھبراہٹ

خون پتلا کرنے والی ادویات کا لیاجارہاہے سہارا ، اچھے معالج سے لیں مشورہ:

Hamari Duniya