35.6 C
Delhi
May 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

طیبہ کالج میں گریجویشن اور عالم کورس کی تکمیل پر طلبہ دستار بندی

Indore

اندور، 05 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔

دینی اور عصری تعلیم کا حسین سنگم اور شہر اندور کا مشہور ادارہ طیبہ کالج آف انٹیگریٹڈ اسٹڈیز میں بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ تیسرا جشن دستار علم وفضل منایا گیا۔ اس تقریب میں کل 8 طلبہ کو عصریات میں گریجویشن اور دینیات میں عالم کورس کی تعلیم مکمل کرنے پر مفتی اعظم مالوہ مفتی محمد نور الحق نوری صاحب کے ہاتھوں سے دستار علم وفضل سے نوازا گیا۔

Indore

مفتی صاحب نے فارغین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ: عزیز بچو! اب آپ عالم بن چکے ہیں، آپ کے سروں پر یہ دستار اس لیے باندھی گئی ہے تاکہ اب آپ ذمہ دار بن جائیں، قوم و ملت کے عروج و ترقی کے لیے غور و فکر کرنا شروع کردیں۔ مزید انھوں نے کہا کہ اپنے ادارے سے ہمیشہ جڑے رہیں؛ کیوں کہ جب پھول اپنے درخت سے الگ ہوجاتا ہے تو اس کی قدر و قیمت کم ہو جاتی ہے۔
اس پروگرام کا افتتاح تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ طیبہ کالج کے طلبہ نے عربی نشیدے اور نعتیں پڑھیں، کالج کے ڈائریکٹر استاد ابو بکر صدیق نورانی نےچادر پوشی اور مومینٹو پیش کرکےتمام مہمانوں کا پر جوش استقبال کیا اور ادارے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی بنیاد اس لیے رکھی گئی ہے تاکہ قوم مسلم کے بچوں کو ایک ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے عالم بنانے کے ساتھ ساتھ گریجویٹیڈ بھی بنایا جائے۔
قارئین کی جانکاری کے لیے بتادوں کہ طیبہ کالج اپنی نوعیت کا منفرد المثال ادارہ ہے، جہاں طلبہ کو پورے 8 سال میں گریجویشن کرانے کے ساتھ ساتھ مکمل عالم کورس بھی کرایا جاتا ہے۔

Related posts

جمعیت علمائے ہند الیکشن: تحصیل کیرانہ کا انتخاب اختتام پذیر، ماسٹر سمیع اللہ صدر منتخب

Hamari Duniya

ممبر پارلیمنٹ کابڑے پیمانے پر معطلی جمہوریت کے لئے خطرہ: شاہ نواز قادری

Hamari Duniya

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا آئی پی ایل میں خصوصی دلچسپی

Hamari Duniya