22.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں متحدہ عرب امارات

اندھی پیسے،کتاچاٹے! حاجی اقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ،پولیس پر لگا سوالیہ نشان؟

گزشتہ چند سالوں سے پولیس کا کہنا ہے کہ حاجی اقبال مفرور ہے، کہاں ہے ،کس جگہ ہے ہمیں معلوم نہیں؟:

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حاجی اقبال مرزا پور تھانے کے سب انسپکٹر کے سامنے ایک کیس میں پیش ہو رہے ہیں۔

حاجی اقبال کے وکیل انوپم مشرا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اس کے سامنے زیر التوا تقریباً تمام مقدمات پر روک لگا دی ہے۔ اٹیچمنٹ آرڈر معزز لوئر کورٹ کو گمراہ کر کے لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

سہارنپور/نئی دہلی :30جون(عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز)بق ایم سی ،گلوکل یونیورسٹی مرزا پور(سہارنپور) کے با نی ،ریت (بالو) کان کنی کے بادشاہ کہے جانے والے حاجی اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ،پولیس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے؟یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات (یو اے ای )سے منظر عام پر آئی ہے۔جسےوی سی کے ذریعے پیش کیاگیا ۔ جیل میں بند بیٹوں کو بے گناہ بتایا۔مزے کی بات یہ ہے کہ پولیس کو اڈریس معلوم ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کرپا رہی ہے۔وہیں پولیس اس کے مکان پرقرقی کا وارنٹ چسپاں کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے حوالے سے آئے دن کوئی نہ کوئی معاملہ خبروں میں رہتا ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے پولیس کے پاس ایک ہی جواب ہے کہ حاجی اقبال مفرور ہے کہاں ہے ،کس جگہ ہے ہمیں معلوم نہیں؟ اور کوئی سراغ بھی نہیں ہے۔ ان تمام باتوں کے باوجودِ حاجی اقبال کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حاجی اقبال مرزا پور تھانے کے سب انسپکٹر کے سامنے ایک کیس میں پیش ہو رہے ہیں۔ سب انسپکٹر نام، تاریخ، دن، جگہ اور کیس وغیرہ کے بارے میں پوچھ رہا ہے۔ حاجی اقبال کہہ رہے ہیں کہ آج 4 اپریل 2024 ہے اور دوپہر کے 12:33بجے ہیں۔ جب حاجی اقبال سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے شہر البرسا میں ہیں۔ کیس کے بارے میں پوچھنے پر حاجی اقبال نے بتایا کہ وہ 7 اپریل 2022 سے یونیورسٹی میں تحقیقی کام کے لیے بیرون ملک ہیں۔ حاجی اقبال جیل میں اپنے بیٹوں کو بھی بے گناہ کہہ رہے ہیں۔چھ منٹ سے زائد کی اس ویڈیو میں حاجی اقبال اور سب انسپکٹر کے درمیان کافی گفتگو ہو رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب وہ پولیس کو اپنا پتہ بتا رہا ہے تو پھر گرفتاری کیوں نہیں ہو رہی؟  حاجی اقبال کے وکیل انوپم مشرا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اس کے سامنے زیر التوا تقریباً تمام مقدمات پر روک لگا دی ہے۔ اٹیچمنٹ آرڈر معزز لوئر کورٹ کو گمراہ کر کے لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔ ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ حاجی اقبال عدالت کے حکم کے مطابق وی سی کے ذریعے پیش ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ حاجی اقبال کہنا ہے کہ ان کے بیٹے جیل میں بند ہیں اس کے باوجود ان پر اور ن کے بیٹوں پر مزید فرضی مقدمات دائر کیے کا رہے ہیں ۔ویڈیو میں وہ صاف صاف کہہ رہے ہیں کہ وہ 7اپریل 2022سے یونیورسٹی کے ریسرچرز کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں ،اس کے باوجود ان پر پولیس نے4اپریل 2024کو کئی دفعات میں مقدمہ دائر کیا ہے ویڈیو کے مطابق ابھی بھی وہ بیرون ملک ہی ہیں۔

 

Related posts

Khadime Urdu Award 2024: معروف ادیب و ڈراما نگار ڈاکٹر ظہیر آفاقؔ  ”خادم اردو ایوارڈ2024 ” سے سرفراز

Hamari Duniya

 بندوق کے ساتھ وزیر اعظم کے اجلاس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

Hamari Duniya

راہل گاندھی کو سزا سنانے والے جج کے پرموشن پر روک، سپریم کورٹ میں عرضی

Hamari Duniya