کئی عالمی شخصیات کی آمد متوقع،امن کے سفیر شیخ ڈاکٹر اسمائیل ایج جے قاسم سے دہلی میں مختلف تنظیموں کے سربراہان کی خصوصی ملاقاتیں
نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
امن کے پیغام سے ہی پوری دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔اس میں کوئی شک کی بات نہیں کہ امن ، اخوت ، آپسی بھائے چارے سے ہی ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر ممکن ہے ،وہیں اس مشن پر اس وقت پوری دنیا میں مختلف تنظمیں کا م کر رہی ہیں۔ انہی میں سے گلوبل پیس مشن موﺅمنٹ عالمی سطح کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے زیر اہتمام گزشتہ کئی برسوںسے مختلف ممالک میں پیس کانفرنسز کا انعقاد عمل میں لایا جا تا ہے۔ وہیں ان دنوں گلوبل پیس موﺅمنٹ کا 20رکنی وفدہندوستان میں موجود ہے ، جو عالمی شہرت یافتہ امن کے سفیر اور وولڈ شہداءکونسل کے بانی و صدر ڈاکٹر شیخ اسمائیل ایچ جے قاسم کی رہنمائی میں امسال 22و 23دسمبر کو دہلی میں پیس کانفرنس کا انعقاد کی تیاری میں مصروف ہے۔
واضح رہے گلوبل پیس مشن کے زیر اہتمام مختلف سالانہ کانفرنسیں دنیا کے کئی ممالک میں منعقد کروائی جا چکی ہیں جن میں7-7-2017کو بین الاقوامی امن کانفرنس کلالمپور، ملائیشیا ،18-12-18بین الاقوامی امن کانفرنس باتم، انڈونیشیا 19-9-19 بین الاقوامی امن کانفرنس، لندن برطانیہ ،20-12-20بین الاقوامی امن کانفرنس، کیمرون ہائی لینڈز، ملائیشیا ،21-12-21بین الاقوامی امن کانفرنس، بنگی، ملائیشیا وغیرہ شامل ہیں۔ جبکہ اس سال کی کانفرنس ہندوستان کی دارالحکومت دہلی میں ہونے جا رہی ہے۔ جس میں تقریباً 200 مندوبین بشمول وی آئی پیز، غیر ملکی سفارت خانوں کے سفیر، بین الاقوامی امن کے سفیر، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اسکالرز، وزرائ، دانشور بیوروکریٹس کو مدعو کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں22-12-22اور23-12-22کو دہلی میں ہونے والی کانفرنس کیلئے مشن کی طرف سے بذریعہ زوم و جسمانی طور پرشریک ہونے کیلئے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ، مذہبی اسکالر ز ، وکلاء، دانشور ، قانون دان ، اساتذہ ،طلباءکو بھی خوش آمدید ہے۔ واضح رہے اس تقریب کا بنیادی مقصد بین المذاہب مکالمے کے ذریعے امن و رحمت کے پیغام کو پھیلانا ہے جو کثیر الثقافتی معاشرے میں امن اور ہم ا?ہنگی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ہندوستان میں منعقد ہونے والی اس پیس کانفرنس کو ہندوستان بھر میں کام کرنے والی کئی سماجی رضاءکار تنظیموں کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں خصوصی طور انٹر فیتھ ہارمنی فاﺅنڈیشن آف انڈیا بھی شامل ہے۔اسن ضمن میں تنظیم کے بانی صدر ڈاکٹرخواجہ افتخار احمد نے تنظیم کی جانب سے اس کانفرنس کو کامیاب کرنے کیلئے اپنا خصوصی تعاون بھی پیش کیا ہے۔