جموں(ایچ ڈی نیوز)۔
گلوبل پیس مشن موومنٹ کے ایک وفد نے یہاں چندی گڑھ میں انٹرنیشنل سکھ کنفیڈریشن پنجاب سے ملاقات کی۔اس موقع پر گلوبل پیس مشن موومنٹ کے وفد نے انٹرنیشنل سکھ کنفیڈریشن کو بائیس، تئیس دسمبر کو دہلی میں منعقد ہونے والی دو روزہ پیس کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر گلوبل پیس مشن موومنٹ کی جانب سے ڈاکٹر خدیجہ نے کہا کہ ’اگر ہمیں بھوک لگتی ہے تو ہم کھاتے ہیں، اور جب پیاس لگتی ہے تو ہم اپنی پیاس بجھانے کے لیے پیتے ہیں، لیکن امن کا کیا ہوگا؟‘
انہوں نے امن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسے فوری اور مستقل طور پر کیسے حاصل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ ایسی کانفرنسوں سے امن کا پیغام دور دور تک پھیلتا ہے۔وہیں ڈاکٹر پیرندرا کور نے گلوبل پیس مشن موومنٹ کے وفد کا امن کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سکھ کنفیڈریشن کی جانب سےکرنل جے ایس ملتانی
سیکرٹری آئی ایس سی، ایس کے پی سنگھ، ڈاکٹر پرنجیت سنگھ انٹر فیتھ آف سکھ اسٹڈیز، ڈاکٹر پیرندر کوربانی رکن آئی ایس سی، این پی سنگھ اورمیڈم سرتاج لامباموجود تھے جبکہ گلوبل پیس مشن موومنٹ کی جانب سے ڈاکٹر خدیجہ، ڈاکٹر حاذف حمزہ، سید صالح سید سلیم، شریفہ انتان فرحانہ، سیدۃ الاکمر،نور محمد اور علی موجود تھے ۔