20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

۔’غلام‘ کہنے پربھڑک گئے غلام نبی آزاد، جے رام رمیش کوبھیج دیا قانونی نوٹس

Jairam Ramesh -Ghulam Nabi

جموں،25 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
ڈیموکریٹک پروگریسیو آزار پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش کے ذریعہ انہیں ’غلام‘، ’میر جعفر‘ اور ’ووٹ کاٹنے والا‘ کہنے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ آزاد کے قانونی وکیل نریش کمار گپتا کے ذریعے بھیجے گئے نوٹس میں آزاد کی بے داغ شبیہ کو نقصان پہنچانے کے لیے 2 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا گیا ہے۔
گپتا نے نوٹس میں کہا کہ جے رام رمیش نے ’غلام‘ کا نام استعمال کیا۔ انہوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا تاکہ عوام میں لیڈر کو بدنام کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ رمیش نے اپنے بیانات کے ذریعے آئی پی سی کی دفعہ 500 کے تحت جرم کیا ہے اور وہ مالی معاوضہ ادا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ میر جعفر، جس نے بنگال کے نواب سراج الدولہ کے ماتحت بنگال کی فوج کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں، پلاسی کی جنگ کے دوران ان کے ساتھ غداری کی، جس سے ہندوستان میں برطانوی حکومت کی راہ ہموار ہوئی۔ تب سے، اس کا نام ’غدار‘ کا مترادف بن گیا ہے۔
واضح ہوکہ آزاد نے اگست 2022 میں کانگریس چھوڑ دی تھی اور اپنی پارٹی بنائی تھی۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آزاد کے خلاف اخباری بیانات میں دیئے گئے جو کہ تکلیف دہ ہیں اور یہ ہتک آمیز بیانات خالصتاً بدنیتی پر مبنی تھے اور اس نے آزاد کو ذہنی اذیت، کا سبب بنایا اور ان کی شبیہ کو داغدار کیا جس کی بھرپائی نہیں کی جا سکتی۔گپتا نے رمیش کو مشورہ دیا کہ وہ قانونی نوٹس کی وصولی کی تاریخ سے دو ہفتوں کے اندر پرنٹ-الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے آزاد سے، یا کسی بھی طرح کی بات چیت کے ذریعے غیر مشروط معافی مانگیں۔

Related posts

فلسطین – اسرائیل جنگ میں ایران کا کردار قابل تعریف

Hamari Duniya

میراتھن میٹنگ کے بعد نتیجہ پر پہنچی کانگریس اعلیٰ قیادت، ان دونوں کو ملی کرناٹک کی کمان

Hamari Duniya

دفاعی چمپئن گجرات کا جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز

Hamari Duniya