23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

Ghar Ghar Tiranga ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن کی ’گھر گھر ترنگا، ہر گھر ترنگا، گھر گھر کتاب، ہر گھر کتاب‘ مہم

Ghar Ghar Tiranga

Ghar Ghar Tiranga

اورنگ آباد ،12 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
ہمیں بھارت کے عظیم مجاہدین آزادی کے بارے میں جاننا بھی ضروری ہے جنہوں نے ہمیں ترنگا لہرانے کا موقع فراہم کیا۔ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے طلباءکی رہنمائی کرتے ہوئے کہا مریم مرزا محلہ چلڈرن لائبریری میں 08 اگست کو بھارت چھوڑو اور 9 اگست کو یوم انقلاب کے موقع پر لائبریری کے اراکین اور بائیجی پورہ میں الہدیٰ اردو ہائی اسکول کے طلباءکی جانب سے علاقے میں ایک ریلی نکالی گئی۔

Ghar Ghar Tiranga

Ghar Ghar Tiranga
مجاہدین آزادی کی زندگیوں پر مبنی کتابوں کا مطالعہ کیا گیا اور سید نصیر (آندھرا پردیش) کی طرف سے پیش کردہ مجاہدین ِآزادی کے اسٹیکرز کے ساتھ 550 کتابیں تقسیم کی گئیں۔ مریم کی لائبریریوں اور اسکول میں تحریری مقابلہ رکھا گیا، جس میں “یوم آزادی پر شائع ہونے والے ہفتہ وار تعلیمی انقلاب کا خصوصی شمارہ، بچوں کا ماہنامہ “بچوں کی دنیا”، “امنگ،” دہلی سے شائع ہونے والا اردو دنیا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں
Manish Sisodia Bail: آپ کوبڑی راحت ،سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا 17 ماہ بعد جیل سے باہر آئیں گے 
Urdu Academy Delhi : کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، آخر کا اردو اکادمی دہلی کو وائس چیئرمین مل ہی گیا

Ghar Ghar Tiranga
یہ اقدام مریم مرزا محلہ محلہ چلڈرن لائبریری کے تحت چلنے والی تمام لائبریریوں میں 08 اگست سے 15 اگست تک چلایا جائے گا۔ یاد رہے کہ شہر اورنگ آباد کے 35 محلوں، اسکولوں اور مساجد میں بچوں کے لیے محلہ لائبریری پراجیکٹ چلتا ہے جس سے 17500 بچے وابستہ ہیں۔ محلہ لائبریریوں میں طلباءمیں مطالعہ کا شوق پروان چڑھانے کے لیے قومی شخصیات، قومی تہوار کے ساتھ ملکی بین الاقوامی سطح پر منائے جانے والے دنوں کو بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔الہدیٰ اردو ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس شیخ نرگس، سیدہ نسرین قادری، صفورا پروین اور دیگر اساتذہ نے ریلی کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔

Related posts

عوامی خدمت ہمارا اہم فریضہ ہے: جاوید میاں

Hamari Duniya

پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی بڑی میٹنگ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں پرشانت کشور

Hamari Duniya

اورنگ آباد ایجوکیشن ایکسپو میں علماء و ائمہ کرام کے لیے فکری و تعلیمی ورکشاپ اختتام پذیر

Hamari Duniya