22.9 C
Delhi
February 9, 2025
Hamari Duniya
دہلی

شمالی ہند میں نشاة الثانیہ کے نقیب تھے صہبائی آزردہ اور شیفتہ: پروفیسر صفوی

Naved Masood

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ’غالب کے تین اہم معاصرین: صہبائی آزردہ اور شیفتہ‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد
نئی دہلی،23 ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
صہبائی آزردہ اور شیفتہ غالب کے ایسے معاصرین ہیں جو صرف شاعر نثر نگار اور محقق ہی نہیں سماجی زندگی میں فعال اور نظریہ ساز شخصیت کے مالک تھے۔ وہ اس نشاة الثانیہ کے نقیب تھے جو شمالی ہند میں رونما ہوئی اور جس کے نتیجے میں وہ خود اعتمادی پیدا ہوئی جس نے 1857 کی پہلی جنگ آزادی کے لیے زمین ہموار کی۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داران لائق مبارکباد ہیں جنھوں نے ان تین معاصرین غالب کا انتخاب کیا اور ان پر باقاعدہ مذاکرے کا انعقاد کیا۔ ان خیالات کا اظہار فارسی و اردو کی عالمی شہرت یافتہ اسکالر پروفیسر آذر می دخت صفوی نے غالب انسٹی ٹیوٹ میں منعقد دو روزہ قومی سمینار ’غالب کے تین اہم معاصرین: صہبائی آزردہ اور شیفتہ‘ کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کیا۔ سمینار کا افتتاح سابق سکریٹری حکومت ہند جناب نوید مسعود نے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ غالب کی شخصیت اپنے عہد میں ایسی نمایاں ہوئی کہ دیگر افراد اس میں دب گئے حالانکہ اگر غور سے دیکھا جائے تو دہلی میں اس وقت تمام ایسی شخصیات کا مجمع تھا جو اپنے اپنے فن میں کامل نظر آتی ہیں۔ صہبائی آزردہ اور شیفتہ غالب کے ایسے ہی معاصرین میں شمار ہوتے ہیں۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی نے فرمائی اپنے صدارتی خطاب میں انھوں نے کہا کہ معاصرین غالب کے تعلق سے یہاں پہلے بھی سمینار منعقد ہوئے ہیں لیکن یہ تین حضرات ذیلی طور پر تو زیر بحث آئے لیکن ان پر باضابطہ اب تک سمینار نہیں ہوا تھا۔ آج کا یہ سمینار ایک اہم گوشے کو روشن کرے گا اور مجھے امید ہے کہ جب یہ مقالات کتابی شکل میں شائع ہوںگے تو اس موضوع پر لوگ پھر سے توجہ کریں گے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے دائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غالب کے تین اہم معاصرین صہبائی، آزردہ اور شیفتہ کی شخصیت اردو اور فارسی ادب کے تعلق سے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

غالب انسٹی ٹیوٹ، غالب اور عہد غالب سے متعلق سمینار کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔ اس بار ہم نے جس موضوع کا انتخاب کیا ہے وہ ایک اہم ضرورت کے مد نظر ہے۔ ان تینوں شخصیات نے صرف ادب میں ہی نہیں ہندستان کی پہلی جنگ آزادی میں خدمات دیں اور اس کی قیمت کسی نے گھر دے کر اور کسی نے جان دے کر ادا کی۔ میں تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید ہے کہ کل کے ادبی اجلاس میں بھی آپ کی بھرپور شرکت رہے گی۔ کل یعنی 24 ستمبر کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مقالات پیش کیے جائےں گے۔ جن مقالہ نگار حضرات کی شرکت متوقع ہے ان کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں: پروفیسر شریف حسین قاسمی، پروفیسرعراق رضا زیدی،ڈاکٹر محمود فیاض ہاشمی،پروفیسر چندر شیکھر، پروفیسر علیم اشرف،پروفیسر احمد محفوظ، ڈاکٹر شمس بدایونی،پروفیسرعمر کمال الدین، پروفسیر اخلاق احمد آہن، ڈاکٹر کلیم اصغر، ڈاکٹر مشتاق تجاروی،ڈاکٹر واحد نظیر، ڈاکٹر قمر عالم، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر یاسر عباس اورڈاکٹر محضر رضا۔اجلاس کے صدور پروفیسر عتیق اللہ، پروفیسرعمر کمال الدین،پروفیسر نجمہ رحمانی، اور پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین اور ناظمِ اجلاس ، ڈاکٹر سفینہ، ڈاکٹر علی احمد ادریسی، ڈاکٹر امیر حمزہ اور ڈاکٹر شاداب شمیم ہوں گے۔

Related posts

عیدالاضحیٰ کے مدنظر تھانہ باڑہ ہندو راؤ میں امن میٹنگ کا انعقاد

ائمہ مساجد اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو اگاہ کریں کہ وہ گندگی نہ پھیلایں اور کھلے میں ذبیحہ نہ کریں اور غلاظت کو بھی کھلے میں نہ ڈالیں۔:

Hamari Duniya

تہواروں کے سیزن میں لوگوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے روڈ پر اترے معروف سماجی کارکن عامر خان

Hamari Duniya

ابراہیمی مذاہب میں اسلام سب سے زیادہ جمہوریت پسند مذہب ہے:پروفیسرڈیٹریچ ریٹز

Hamari Duniya