نئی دہلی ،04دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال معتبر ادیبوں، دانشوروں، شاعروں، ڈرامہ نگاروں کو غالب انعام دیتا ہے۔غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کی اطلاع کے مطابق اس سال غالب انسٹی ٹیوٹ کی غالب انعام سب کمیٹی کی میٹنگ مورخہ4دسمبر2023ءکوجسٹس آفتاب عالم کی صدارت میں ہوئی۔ کافی غور و خوض کے بعد ممبران نے مندرجہ ذیل دانشوروں کو غالب انعامات برائے سال2023ءکے لئے منتخب کیا ہے۔فخرالدین علی احمد غالب انعام برائے اردو تنقید و تحقیقڈاکٹر شمس بدایونی(بریلی)،فخرالدین علی احمد غالب انعام برائے فارسی تنقیدوتحقیق¡پروفیسرآصف نعیم(لکھنو¿)، غالب انعام برائے اردو نثرسید محمد اشرف(علی گڑھ)،غالب انعام برائے اردو شاعری خلیل مامون(بنگلورو)،ہم سب غالب انعام برائے اردو ڈرامہ نصیر الدین شاہ(ممبئی)،غالب انعام برائے مجموعی ادبی خدمات ڈاکٹر کیول دھیر(لدھیانہ)۔یہ انعامات مبلغ پچھتر ہزار روپئے نقد،ایک تمغہ اور سندپر مشتمل ہیں۔ یہ انعامات22دسمبر2023ءکو جشنِ غالب تقریبات کے افتتاحی جلسے کے موقع پر پیش کےے جائیں گے۔