14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

کیرانہ: وارڈ16اور26میں گندگی کے انبار, برسات کے جمع پانی سےموذی امراض کے پھیلنے کا اندیشہ

وارڈ 26 کے ممبر انتظار انصاری چار ماہ سے غائب ،برسات کا پانی گھروں میں داخل ،ایس ڈی ایم کو شکایت ۔:

کیرانہ:12 جولائی (ایچ ڈی نیوز)قصبہ کیرانہ میں جہاں چہار جانب سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے وہیں قصبہ کیرانہ کے وارڈ نمبر 16 اور 26 میں گندگی کے انبار لگے پڑے ہیں، جس سے برسات میں پھیلنے والے موذی امراض کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔آج وارڈ نمبر 16اور26 کے عوام نے ایس ڈی ایم کیرانہ کو تحریر دے کر شکایت درج کرائی ہے ۔تحریر میں کہاگیا ہے کہ وارڈ 16 میں گندگی کے انبار لگے ہیں اور صفائی کا نظم نہیں ہے، جس سے علاقے میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہو چلا ہے۔عرفان ملک نے وارڈ ممبر شوہر،نمائندہ فرقان احمد قصار کے خلاف ایس ڈی ایم کیرانہ کو ان کے واٹس ایپ نمبر پر ویڈیو بھیج کر شکایت درج کرائی ہے۔وہیں دوسری جانب پانی پت روڈ کے عوام نے گلشن نگر وارڈ نمبر 26 کے ممبر انتظار انصاری کے چار ماہ سے لاپتہ ہونے کی بات کہی ہے وارڈ کے عوام کا کہنا ہے کہ گلشن نگر میں ممبر چار مہینے سے اس علاقے میں نہیں آئے ہیں، یہاں کا تعمیراتی کام بیچ میں ہی چھوڑ کر فرار ہیں۔لوگوں نے ایس ڈی ایم کیرانہ اور ای او کیرانہ کو تحریر دے کر مطالبہ کیا ہے کہ برسات کے پانی کو گھروں میں جانے سے روکا جائے اور فوری طور پر سڑک تعمیر کرانے کا کام شروع کیا جائے، عوام کا کہنا ہے کہ گلشن نگر میں جہاں صفائی کا فقدان ہے وہیں پانی بجلی کی قلت سے عوام پریشان ہے۔

Related posts

ممبرا : دارایتمیٰ اسماء للبنات کا تیسرا سالانہ عظیم الشان جلسہ اختتام پزیر

Hamari Duniya

۔47 ہندو کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج، سوامی یشویر مہاراج کا نام بھی شامل

Hamari Duniya

انڈیا اتحاد کے کارکنان رائے شماری مانیٹرنگ کیمپ میں مسلسل نگرانی پر مامور : دیپک سینی

دیپک سینی نے منڈی میں ای وی ایم اسٹرانگ روم پہنچ کر جائزہ لیا:

Hamari Duniya