امراوتی : 27؍ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
شب نور اردو پرائمری اسکول‘ لشکریہ نور بانو ہائی اسکول اینڈ محمد شریف جونیئر کالج کے بانی و صدر غنی غازی کو برار مسلم ایجوکیشنل کانفرنس اینڈ عثمانیہ مسجد ٹرسٹ امراوتی کا بلا مقابلہ جوائنٹ سکریٹری منتخب کرلیا گیاہے۔ 1906 میں رجسٹر ڈیہ ٹرسٹ برار کا سب سے قدیم ادارہ ہے جس کی گیارہ رکنی مجلس عاملہ میں انیق احمد ( صدر ) ریاض الدین دیشمکھ اور سرفراز نواز خان (نائب صدر ) مشتاق خان (جنرل سکریٹری ) انجینئر اویس باسط اور غنی غازی (جوائنٹ سکریٹری ) ہیں۔
علاوہ ازین ممبران میں انجینئر سیّد اسرار احمد ‘ سعید احمد خان ‘ شمیم احمد ‘ مرزاندیم بیگ اور ڈاکٹر امین اللہ خاں شامل ہیں ۔ اس مجلس عاملہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ اورنگ آباد نے منظوری دے دی ہے۔
