ادے پور، 21 مارچ( ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستان کی جی 20 کی صدارت میںدوسری پائیدار مالیاتی ورکنگ گروپ کا اجلاس آج ادے پور، راجستھان میں شروع ہوا۔ تین روزہ اجلاس میں عالمی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے پائیدار مالیات کو متحرک کرنے کے لیے متعلقہ پالیسیوں اور بہترین طریقوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اس گروپ میٹنگ میں پہلی بار، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل کو ڈیٹا اور رپورٹنگ سے ہٹ کر فطرت اور اس کے سماجی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے لیے مالی وسائل بڑھانے کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، موسمیاتی بجٹ کی ٹیگنگ، عوامی شرکت کے پروگرام اور ماحولیات کے لیے صلاحیت سازی جیسے موضوعات پر بھی غور کیا گیا۔ تین روزہ اجلاس میں مختلف ممالک کے 90 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ یہ اجلاس 23 مارچ تک جاری رہے گا۔
