20.1 C
Delhi
November 4, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت پر جی20 نے لیا تاریخی فیصلہ،ان مسائل پر ہوئی گفتگو

G-20 meeting

حیدرآباد،07مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
جی 20 انڈیا پریذیڈنسی کے تحت مالی شمولیت کے لیے عالمی شراکت داری (جی پی ایف آئی ) کے دوسرے اجلاس کے دوران کچھ تاریخی فیصلے ہوئے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈیجیٹل فنانشیل انکلوڑن، ایس ایم ای فنانس اور ڈیٹا ہارمنی پر بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ جی پی ایف آئی عالمی سطح پر مالیاتی شمولیت کو مضبوط بنانے کے لیے اقتصادی مکالموں کو تقویت دینے اور پالیسیوں کی حکمت عملی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
حیدرآباد میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانا جیسے اہم مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گلوبل ساؤتھ کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے علم اور تجربے کے تبادلے کی تقریب میں کم از کم 12 ممالک کے صنعتی نمائندوں، بینکرز اور ماہرین نے حصہ لیا۔گلوبل پارٹنرشپ کی دوسری میٹنگ سے پہلے، G20 انڈیا کے چیف کوآرڈینیٹر ہرش وی شرنگلا نے حیدرآباد میں مالیاتی شمولیت میں ہندوستان کے تجربے پر 40 سے زیادہ ممالک اور گلوبل ساؤتھ کی علاقائی تنظیموں کے شرکاءسے خطاب کیا۔ حیدرآباد سے پہلے، جی 20 فائنانس ٹریک کے تحت جی پی ایف آئی ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کولکاتہ میں 9 سے 11 جنوری تک منعقد ہوئی تھی جہاں مالی شمولیت کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر سمیت کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Related posts

ٹینس کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر، یہ اسٹار کھلاڑی آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگیا

Hamari Duniya

اور بڑھیں گی اڈانی گروپ کو مشکلیں، آربی آئی نے بھی شکنجہ کس دیا

Hamari Duniya

تیجسوی یادو کوپریس کانفرنس میں سی بی آئی اور ای ڈی کو نشانہ بنانا مہنگا پڑسکتا ہے

Hamari Duniya