عالمی معیشت کو مضبوط اور مستحکم رکھنے پر وسیع تبادلہ خیال ، مالیاتی ماہرین عالمی میکرو اکنامک مسائل اور عالمی خطرات پر اپنے خیالات کا اشتراک کیا
بنگلورو، 16 دسمبر: ہندوستان کی جی 20 کی صدارت میں فریم ورک ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس جمعہ کو بنگلورو میں شروع ہوا۔ ملاقات میں عالمی معیشت کو مضبوط اور مستحکم رکھنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران عالمی معیشت کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کے لیے مضبوط، دور رس، متوازن اور جامع اقتصادی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فنانس ٹریک ایجنڈا پر مرکوز دو روزہ اجلاس وزارت خزانہ کے زیراہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ فریم ورک ورکنگ گروپ (ایف ڈبلیو جی)، جو کہ 8 فنانس ٹریک ورکنگ گروپس میں سے ایک ہے، اس وقت دنیا کو درپیش میکرو اکنامک مسائل پر غور و خوض کررہا ہے۔ جمعہ کو، میٹنگ کے پہلے دن، ہندوستان کے ساتھ ساتھ جی-20 کے رکن ممالک کے تمام مالیاتی ماہرین نے عالمی میکرو اکنامک مسائل اور عالمی خطرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گروپ کے اراکین نے مضبوط، پائیدار، متوازن اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے پالیسی کوآرڈینیشن کے ممکنہ شعبوں پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ورکنگ گروپ کی شریک سربراہی کی ذمہ داری ہندوستان اور برطانیہ کے پاس ہے ۔
اس سے پہلے، جی -20 فنانس اور مرکزی بینکوں کے ڈپٹی چیفس ( ایف سی بی ڈی) کی پہلی میٹنگ بدھ کو ہندوستان کی سلیکون ویلی بنگلور میں ہوئی تھی۔ میٹنگ کے دوران، ہندوستان نے عالمی معیشت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی ترجیحات پیش کیں، جنہیں رکن ممالک کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہوئی۔ جی -20 مالیات اور مرکزی بینکوں کے ڈپٹی چیفس کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت اجے سیٹھ، سکریٹری، محکمہ اقتصادی امور، وزارت خزانہ، اور ڈاکٹر مائیکل ڈی پاترا، ڈپٹی گورنر، آر بی آئی نے کی۔ سیٹھ نے کہا کہ ہندوستانی ترجیحات کو رکن ممالک کی طرف سے مکمل حمایت حاصل ہے اور تمام ترجیحات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی طے پایا ہے کہ مسائل سے نمٹنے کے لیے پیش کردہ ترجیحات کے حوالے سے کون کیا کام کرے گا یہ بھی طے ہوگیا ہے۔ ہندوستان کی صدارت میں فنانس ٹریک میٹنگز عالمی میکرو اکنامک مسائل پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ، جس میں دنیا بھر سے 184 مختلف نمائندے شریک ہورہے ہیں ، بشمول جی -20 ممبران۔ جی -20 کے ارکان کے علاوہ 13 مدعو ممالک اور 17 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔
بھارتی ٹیلنٹ کو دیکھ کر غیر ملکی وفد مسحور ہوا
جی 20 کے اراکین نے جمعرات کو جی 20 فنانس اور مرکزی بینکوں کے ڈپٹی چیفس کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) کا دورہ کیا۔ غیر ملکی وفد انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کی جانب سے مختلف پروجیکٹس پر کیے گئے کام سے بہت متاثر ہوا جو کہ جدید تحقیق کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت رکھتا ہے۔ وفد نے ودھان سبھا (قانون ساز اسمبلی)، بنگلورو پیلس اور مہاتما گاندھی کے مجسمے کا بھی دورہ کیا۔