14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Uncategorized

13دسمبرسے ہورہاہے ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس کا آغاز

بہار،جھارکھنڈ،بنگال،اڑیسہ میں مولاناغلام رسول بلیاوی کی قیادت میں تاریخی کارواں ہوگارواں پزیر
پٹنہ ، 09 دسمبر ( ایچ ڈی نیوز)۔ مرکزی ادارہ شرعیہ رئیس القلم علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ کی خوابوں کاوہ عظیم مرکز اوراسلاف کاقابل قدراثاثہ ہے جس کے خدمات نصف صدی سے زائدپرمحیط ہے اورپورے ملک میں ادارہ شرعیہ مقبول عوام وخواص ہے ۔ادارہ شرعیہ نے مذہبی،تعلیمی،سماجی،ملی ملکی،قلمی،لسانی،تہذیبی جمہوری،آئینی اورہراس مثبت محاذپہ اپنے گراں قدرخدمات سے جاناجاتاہے۔جس کے لئے اسلاف نے اسے قائم فرمایا اور ادارہ کی خدمات صبح وشام جاری ہے ،بزرگوں کے کھینچے ہوئے خطوط کے پیش نظر مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ الہندکے زیراہتمام صدر، سابق ممبرآف پارلیمنٹ،مقبول ترین رہنما غازی ملت مولاناغلام رسول بلیاوی کی قیادت میں بہار کے موتیہاری سے چھ مہینے تک چلنے والی تحریک بیداری کانفرنس کا پہلامرحلہ شروع ہورہاہے۔ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کاپہلادور 13 سے 17 دسمبر تک شیڈول کے مطابق 13 دسمبر چمپارن،14 دسمبر موتیہاری،15 دسمبر شیوہر،16 دسمبرویشالی مرتب ہے۔مذکورہ چاروں اضلاع کے مرکزی مقامات میں کانفرنس کے علاوہ مختلف مقامات میں کارواں رکے گااورموضوع سے متعلق ہرمقام پر لائحہ عمل مرتب ہوگا۔
مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ سے علماءومشائخ اور اسکالر کایہ قافلہ 13 دسمبر2022کو مرکزی دفترسے روانہ ہوگاجومختلف شاہراہوں سے گزرتاہوا بیتیا مغربی چمپارن پہونچے گا۔قافلہ جن جن شاہراہوں سے گزرے گاوہاں کی عوام الناس سے مجلس استقبالیہ کی بھی تیاریاں ہورہی ہیں۔اس تاریخ ساز کانفرنس میں مولاناغلام رسول بلیاوی کے ہمراہ حضرت علامہ مفتی عبدالمنان کلیمی، امین شریعت رابع ادارہ شرعیہ کی سرپرستی رہے گی اورپیر طریقت الحاج مفتی حسن رضانوری،مولانامفتی ڈاکٹرامجدرضاامجد،مولاناسیف اللہ علیمی،مولانانعمان اخترفائق الجمالی،قاری نثاراحمد،قطب الدین رضوی،مولانااحسن رضارضوی،مولاناسیداحمدرضا،مولاناجمال انور،مفتی غلام حسین ثقافی،مولانانوازش کریم فیضی،حافظ ڈاکٹرغلام جیلانی،مولاناآصف اقبال،مفتی علی رضا،مولاناروشن ضمیر،مولاناعمران رضا،دلکش رانچوی،حبیب اللہ فیضی،دلبرشاہی،نسیم سحر،صدف سعید،حافظ اکبر،شاکرحسین،اخترضیاء ودیگراسکالرز شریک کارواں ہوں گے۔ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کوبہترطورسے کامیابی کے لئے ہرضلع کے مرکزی مقام پر ایک مرکزی کمیٹی جب کہ مختلف ذیلی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور متعلقہ اضلاع وعلاقوں کے علماء کرام،ائمہ مساجد،انجمن،کمیٹیوں کے ذمہ داران نوجوان ودگرافراد مستعدی کے ساتھ مکمل تیاریوں میں مصروف ہیں۔بینر،پوسٹر،ہینڈبل،دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں واضح ہوکہ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس مرحلہ وار بہارکے 38 جھارکھنڈکے 24 اور بنگال واڑیسہ کے سبھی اضلاع میں اوربڑے شہروں میں آئندہ 6 مہینے تک ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس منعقدہورہی ہے جسے لے کر عوام وخواص میں کافی جوش وخروش پایاجارہاہے۔

Related posts

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے طلبائی منشورجاری کی

Hamari Duniya

معروف ادارہ ’دی نیوکالج‘ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں اول، این اے اے سی کی طرف سے ملا اے پلس پلس گریڈ

Hamari Duniya

CM Arvind Kejriwal: وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو راحت نہیں، ابھی مزید جیل میں رہنا ہوگا

Hamari Duniya