16.1 C
Delhi
January 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

لمرا کیور فاونڈیشن رجسٹرڈ کی جانب سے کانتی نگر میں مفت میڈیکل کیمپ

Limra

ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو کم سے کم پیسوں میں اچھا اور بہتر علاج ملے: ڈاکٹر حنا اختر
نئی دہلی: 15 دسمبر (ہ س)۔
طبی خدمات میں پیش پیش رہنے والی لمرا کیور فاونڈیشن رجسٹرڈ کی جانب سے ایسٹ دہلی کے کانتی نگر علاقہ میں لمرا چیریٹیبل میڈیکل سینٹر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں آنکھوں کی جانچ، جلد کی جانچ، ہڈی کی جانچ، بی ایم ڈی، پی ایف ٹی، شوگر اور موسمی بیماریوں کی جانچ، خواتین کے امراض، وغیرہ کی جانچ مفت کی گئیں۔اس موقع پر خصوصی طور پر خون عطیہ کیمپ بھی لگایا گیا جس میں تقریباً 150 لوگوں نے خون عطیہ کیا۔ تاہم جن لوگوں نے خون عطیہ کیا ان کو ہیلمیٹ تحفہ میں دئے گئے۔اس موقع پر 500 لوگوں نے جنرل او پی ڈی کا رجسٹریشن کرایا۔کیمپ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے لمرا کیور فاونڈیشن کی چیئر پرسن ڈاکٹر حنا اختر نے بتایا کہ کیمپ کا بنیادی مقصد ان لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرانا جو معاشی طور پر کمزور ہیں اور اس وجہ سے اپنی چھوٹی سی چھوٹی بیماری کا اعلاج نہیں کرا پاتے۔انہوں نے بتایا کہ لمرا کیور فاو نڈیشن کے ذریعہ مریضوں کا بہترین علاج کیا جارہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو کم سے کم پیسوں میں اچھا اور بہتر علاج ملے۔

انہوں نے کہاکہ آج کے کیمپ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اپنا خون عطیہ کیا ہے تاکہ جن لوگوں کو خون کی ضرورت ہوتی ان کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈاکٹر حنا نے خون عطیہ کرنے والوں کو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہم 3 ماہ میں ایک مرتبہ خون عطیہ دے سکتے ہیں اور اس سے کسی بھی طرح کی کمزوری نہیں آتی۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں آنکھوں کی جانچ جاپانی مشینوں کے ذریعہ کی گئیں ہیں۔ ڈاکٹر حنا نے بتایا کہ سینٹر میں ڈاکٹر منیش جئیسوال (ایم بی بی ایس، ایم ایس، گائنی منگل اور جمعہ کے روز 11 سے 12 بجے تک موجود رہیں گے۔ تاہم ڈاکٹر جی ایس جیئسوال کارڈولوجی، منگل اور جمعہ کے دن صبح11 سے 12 بجے تک اپنی خدمات دیں گے۔اس کے علاوہ سینٹر میں آنکھوں کی جانچ، دوسری جانچیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ صبح 10 سے 5 بجے تک لگے اس کیمپ سے اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔کیمپ میں آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیپ بار بار منعقد ہوتے رہنا چاہئے تاکہ لوگ صحت کے تئیں بیدار رہے ہیں اور اپنی صحت کو بر قرار رکھ سکیں۔جن ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کیں ان میں ڈاکٹر پیوش،ڈاکٹر رتنیش شرما،ایس سنگھ،ڈاکٹر احمد،ڈاکٹر دلشاد،کے نام قابل ذکر ہیں۔کیمپ کو کامیاب بنانے میں رضوان حسن، جیتو چودھری، راجیش شرما، پر دیپ شرما، انل کٹاریاں، روہنی موٹر س، سونو تیتوریا، فیروز ملک۔

Related posts

ائمہ و مؤذنین کے لیے آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کا خصوصی پروگرام

Hamari Duniya

ملک میں پھیلی ہوئی نفرت کا ماحول اسکولوں اور کالجوں میں داخل ہوچکا ہے: جماعت اسلامی

Hamari Duniya

مرکزی یونین بجٹ کا منفی اثر عام آدمی کی روزمرہ زندگی پر پڑے گا: جماعت اسلامی

Hamari Duniya