20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الھدی انٹرنیشنل اسکول کولکاتہ میں چار روزہ اسلامی ثقافتی پروگرام کا انعقاد

مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے اسکول کے بچے اسٹیج پر بلا جھجک اپنی ما فی الضمیر کی ادائیگی کر رہے ہیں، بچوں کے علمی مظاہرہ سے آپ حضرات نے اندازہ لگا لیا ہوگا کہ ہمارے اسکول میں عصری تعلیم کے ساتھ دین کی بنیادی تعلیمات سے طلبہ کو کس قدر بہتر اندازمیں آراستہ کیا جارہا ہے
شیخ ذکی مدنی ڈائریکٹر
 الہدی انٹرنیشنل اسکول، ہوڑہ،کولکاتہ
Zahid Azad
 زاھد آزاد جھنڈانگری
ہاوڑہ (کولکاتا)،22 دسمبر: کا پہلا منفرد اور مثالی انگلش وعربک میڈیم اسکول ہے، جہاں طلبہ وطالبات کو نظامی تعلیم و تربیت کے ساتھ انگلش، عربی، اردو، بنگلہ اور ہندی زبانوں میں لکھنے ، پڑھنےاور بولنے کی یکساں صلاحیت پیدا کرنے اور ان کی خوابیدہ لیاقتوں کو پروان چڑھانے کی خاطر سال بھر مختلف ومتنوع ثقافتی ، تربیتی اور خطابتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ طلبہ ہر طرح کی صلاحیت سے لیس ہوکر دنیا کے تمام شعبوں میں اپنی شناخت بنا سکیں، اسی سلسلہ کی ایک عظیم کڑی سالانہ اسلامی ثقافتی پروگرام ہے جو بتاریخ، 19،18،16،13 دسمبر 2024 بروزجمعرات، سموار، چہار شنبہ اور جمعرات نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا جس میں اسکول کے سو فیصد طلبہ نے شرکت کی، اسکول کے تمام کلاسوں کے انگلش و عربی اساتذہ و معلمات نے بچوں کو مواد فراہم کرکے ان کی تیاریوں میں بڑی کوششیں اور محنتیں صرف کیں جس کے بہترین نتائج وثمرات پروگرام میں سامنے آئے۔
 Al Hodo school
اس چہار روزہ اسلامی ثقافتی پروگرام میں پری نرسری تا کلاس نہم کے طلبہ و طالبات نے اپنی اپنی کلاس کے مستوی و معیار کے اعتبار سے تلاوت قرآن ،حدیث مع انگریزی ترجمہ و تشریح، اپنا تعارف ، انگلش کنورسیشن، عربی حوار ، عربی خطبات،اردوو انگلش تقریر ،نشید، انگریزی، ہندی، بنگلہ ڈرامےوغیرہ بڑی ہی خوش اسلوبی کے ساتھ پیش کیا، پروگرام کافی دلچسپ اور قابل دید رہا، چھوٹے بچوں سے لے کر بڑے بچوں تک نے دلوں کو چھو لینے والے انداز میں اسٹیج پر ایساپرفارمنس اور مظاہرہ کیا کہ روزانہ چھ چھ گھنٹے کے طویل پروگرام میں وقت کے گزرنے کا پتہ بھی نہیں چلا، ہر کلاس میں انگلش وعربی اور ہندی و بنگلہ زبانوں میں اول دوم اور سوم پوزیشن لانے والے طلبہ کو صدر مجلس و سکریٹری الہدی انٹر نیشنل اسکول مولانا ذکی احمد مدنی صاحب اور معلمین و معلمات کےہاتھوں سے میڈل اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔
ہر دن پروگرام کے اخیر میں صدر مجلس مولانا ذکی احمد مدنی حفظہ اللہ نے پروگرام کی کامیابی اور طلبہ وطالبات کے پر جوش علمی مظاہرہ پر انھیں مبارکباد دی،انھوں نے اساتذہ کرام کی محنتوں کو سراہا اور اس مبارک موقع پر تشریف فرما گارجین حضرات کو بیش بہا قیمتی نصیحتوں سے نوازتے ہوئے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے اسکول کے بچے اسٹیج پر بلا جھجک اپنی ما فی الضمیر کی ادائیگی کر رہے ہیں، بچوں کے علمی مظاہرہ سے آپ حضرات نے اندازہ لگا لیا ہوگا کہ ہمارے اسکول میں عصری تعلیم کے ساتھ دین کی بنیادی تعلیمات سے طلبہ کو کس قدر بہتر اندازمیں آراستہ کیا جارہا ہے۔
اسکول کے طلبہ انگریزی کے ساتھ عربی بول رہے ہیں، قرآن کریم کی بہترین انداز میں تلاوت کر رہے ہیں، روز مرہ کی دعاؤں سے لیس ہو رہے ہیں، یہ بہت بڑی بات ہے،پہلے یہ تصور تھا کہ صرف مدرسہ کے طلبہ ہی قرآن کی اچھی تلاوت کر سکتے ہیں لیکن آج ہمارے اسکول کے طلبہ و طالبات نے ثابت کردیا ہے کہ اسکول کے طلبہ بھی مدرسہ کے طلبہ سے کم نہیں بلکہ اپنی محنت و لگن کے ذریعہ وہ بھی بہترین تلاوت کر سکتے ہیں اور انگلش کے ساتھ عربی، اردو،ہندی اور بنگلہ زبانوں میں اپنے کمالات دیکھا سکتے ہیں، یاد رکھیے یہی آپ کی اصل کمائی ہے، یہی بچے آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنیں، لہذا میری گزارش ہے کہ آپ جہاں کہیں بھی رہیں۔
آپ اپنے بچوں کو ایسے ہی اسکول میں داخل کریں جہاں وہ دنیا کے ساتھ دین کی بنیادی تعلیمات سے آشنا رہیں، جہاں بھی رہیں اپنی دینی پہچان بنا کر رکھیں اور مسلمان بن کر رہیں۔اس طرح صدر مجلس کے بیش بہا اور حوصلہ افزا کلمات کے ذریعہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام تک پہنچتا رہا، اس پروگرام میں جملہ اساتذہ و طلبہ و طالبات کے ساتھ گارجین حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ اطلاع مولانا عالم گیر تیمی نے دی ہے

Related posts

نہایت ہی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ نوٹ تبدیل کروائیں:مکرم سیفی

Hamari Duniya

مہیلا امپاورمنٹ کی بڑھ رہی ہے مقبولیت، اس بڑی پارٹی کی لیڈر سے ملاقات سے قیاس آرائیوں کا دور شروع

Hamari Duniya

اندھی پیسے،کتاچاٹے! حاجی اقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ،پولیس پر لگا سوالیہ نشان؟

گزشتہ چند سالوں سے پولیس کا کہنا ہے کہ حاجی اقبال مفرور ہے، کہاں ہے ،کس جگہ ہے ہمیں معلوم نہیں؟:

Hamari Duniya