Fortune Global:
نئی دہلی، 5 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔فارچیون گلوبل 500 کی فہرست میں ریلائنس 2 مقام چڑھ کر 86 ویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز نے پچھلے تین سالوں میں اس فہرست میں 69 مقامات کی چھلانگ لگائی ہے۔ سال 2021 میں ریلائنس 155 ویں نمبر پر تھی۔ فار چیون گلوبل 500 فہرست میں ہندوستانی کمپنیوں میں ریلائنس انڈسٹریز سرفہرست ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز نے اس فارچیون گلوبل لسٹ میں مسلسل 21 سالوں سے اپنا مقام برقرار رکھا ہے۔ کوئی بھی ہندوستانی کمپنی اتنی دیر تک اس فہرست میں نہیں رہ سکی۔
Fortune Global:
اسے بھی پڑھیں
۔2036 اولمپکس کیلئے بھارتی دعویداری کو پنکھ دے رہی ہیں نیتا امبنانی
جیو گیمز نے اپنے پلیٹ فارم پرگوگل گیم سنیکس کا انٹیگریشن کیا
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو شادی پر مہمانوں سے ملنے والے مہنگے ترین تحائف کی فہرست دیکھ کر حیران رہ جائیں گے آپ
ریلائنس جیو بنا دنیا کا نمبر ایک نیٹ ورک، ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں چینی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
فارچیون کے مطابق، ریلائنس کی آمدنی108877 ملین ڈالرریکارڈ کی گئی۔ کمپنی کا منافع 1.3 فیصد بڑھ کر 8,412 ملین ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا اور تقریباً 3.5 لاکھ ملازمین نے ریلائنس کو اپنی خدمات فراہم کیں۔ والمارٹ، ایمیزون اور اسٹیٹ گرڈ فارچیون گلوبل 500 کی فہرست میں پہلے تین مقامات پر ہیں۔ اس کے علاوہ ایپل، ٹویوٹا موٹرز، الفابیٹ، سام سنگ اور میٹا پلیٹ فارم جیسی کچھ بڑی کمپنیاں بھی پہلے 100 میں شامل ہیں۔