26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مہاراشٹر میں آپریشن لوٹس جاری ہے، کانگریس کا ایک اور بڑا لیڈر پارٹی کو چھوڑ گیا

Ashok chavan

ممبئی،12فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
بہار میں جاری سیاسی ڈرامے کے درمیان مہاراشٹر سے بڑی خبریں آ رہی ہیں۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔ ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے کو بھیجے گئے اپنے خط میں انہوں نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے نہ صرف کانگریس بلکہ قانون ساز اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ اشوک چوان نے آج صبح 11.24 بجے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کو ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ سونپ دیا۔ اسپیکر آفس نے استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ اسپیکر راہل نارویکر نے اس کی تصدیق کی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ وہ بی جے پی سے راجیہ سبھا جا سکتے ہیں۔ ان کے ساتھ 10 سے 12 ایم ایل اے بھی پالا بدل سکتے ہیں۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مہاراشٹر کانگریس کے دو سینئر لیڈر بابا صدیقی اور ملند دیوڑا، کچھ عرصہ قبل کانگریس چھوڑ چکے ہیں۔انہوں نے مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کوابھی اپنااستعفیٰ نہیں بھیجا ہے۔ انہوں نے کل ہی مہاراشٹر کانگریس کے انچارج رمیش چینتھلا سے ملاقات کی تھی، اور کچھ مدعے ان کے سامنے رکھے تھے،وہیں کانگریس ریاستی صدر ابھی رائے پور میں ہیں۔ چرچہ ہے کہ چوان بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
اشوک چوان کے بارے میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے کہا ، ‘ میں نے میڈیا سے اشوک چوان کے بارے میں سنا ہے۔ لیکن ابھی میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ کانگریس کے کئی اچھے لیڈر بی جے پی کے رابطے میں ہیں۔ عوام سے جڑے قائدین کانگریس میں گھٹن محسوس کررہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ کچھ بڑے چہرے کانگریس میں شامل ہوں گے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے… ‘
سابق وزیر اعلی اشوک چوان کو مہاراشٹر میں کانگریس کا وہ چہرہ مانا جاتا ہے جو ہر مشکل میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ مودی لہر کے باوجود، انہوں نے 2014 میں ناندیڑ سیٹ سے کانگریس کو فتح دلائی۔ اشوک چوہان اصل میں اورنگ آباد ضلع کی تحصیل پیٹھن کے رہنے والے ہیں۔ لیکن ان کے آباو¿ اجداد ناندیڑ میں آ بسے اور تب سے وہ ناندیڑ کے کہلانے لگے۔ انہیں اپنی سیاسی وراثت اپنے والد شنکر راو¿ چوان سے ملی جو مہاراشٹر کے دو بار وزیر اعلیٰ رہے، شنکر راو¿ چوہان کی وجہ سے ہی مراٹھواڑہ میں کانگریس مضبوط ہوئی اور حکومت مخالف لہر کے باوجود یہاں سے کانگریس کو کوئی نہیں ہلا سکا۔

Related posts

نفرت پر مبنی ٹی وی نشریات کے خلاف این بی ڈی ایس اے کی کارروائی، مولانا محموداسعد مدنی کا خیر مقدم

Hamari Duniya

حج 2024 کے ایم او یو پر دستخط کیلئے پہلی مرتبہ غیر مسلم خاتون نے سعودی عرب میں رکھا قدم

Hamari Duniya

۔’دی کشمیر فائلز‘ کو بیہودہ فلم قراردینا پراسرائیلی فلمساز کوبھاری پڑگیا 

Hamari Duniya