چلچلاتی گرمی اور پانی کی قلت سے پریشان دارالحکومت کے عوام کے لیے اب ایک اور نئی مصیبت تیار،شہر میں پانی جمع ہونے اور سیلاب جیسے حالات کا خطرہ
نئی دہلی/ہتھنی کنڈ:8،جولائی(عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز) دارالحکومت دہلی کی عوام خاص کر جمنا ندی کے کنارے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سیلاب کی صورتحال سے گزر نا پڑسکتاہے۔یہ خبر سہارنپور کے ہتھنی کنڈ سے آرہی ہے۔جمنا کے کنارے رہنے والے ہوشیار ہوجائیں اور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو جمنا کے کنارے یا نشیبی علاقوں میں رہتے ہیں۔ پیر کو سہارنپور کے ہتھنی کنڈ بیراج سے تقریباً 18 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا۔جو جمنا کے کنارے رہنے والے لوگوں کے لیےخطرے کی گھنٹی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پہاڑوں میں ہو رہی لگاتار بارش کے سبب جمنا ندی افان ہر ہے۔بتادیں کہ پہاڑوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے یمنا ندی کے پانی کی سطح بھی بڑھ رہی ہے۔ جمنا کے پانی کی سطح کو کم کرنے کے لیے ہتھنی کنڈ بیراج کے پانچ دروازے کھول کر تقریباً 18,000 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ایسے میں پانی جلد ہی دہلی کے لیے ایک نیا مسئلہ بن سکتا ہے، جو طویل عرصے سے پانی کی قلت کا سامنا کر رہی ہے۔ کیونکہ ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی چھوڑنے کے بعد دہلی کی یمنا ندی میں سیلاب آسکتا ہے۔ اس کے پیش نظر جمنا کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔