26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News

اُڈیشہ کے وزیر صحت کو پولیس اہلکار نے ماری گولی ،اسپتال میں داخل

نئی دہلی،29جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔

اُڈیشہ کے جھارسوگوڑا ضلع کے برج راج نگر کے قریب وزیر صحت نابا داس کو  ایک پولیس اہلکار نے گولی مار دی ۔ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر صحت  نابا داس برج راج نگر کے گاندھی چوک میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ اڈیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نابا کشور داس کو اتوار کو جھارسوگوڑا ضلع میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے گولی مار دی ۔

برجراج نگر کے ایس ڈی پی او گپتیشور بھوئی نے   بتایا، “اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) گوپال داس نے وزیر پر گولی چلائی، جس سے وزیر زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ عینی شاہدین  نے بتایا کہ جیسے ہی وہ اپنی گاڑی سے باہر نکلے، انہیں گولی مار دی گئی۔ حملے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے   کہ نابا داس کو ایک کار میں لے جایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود برج راج نگر میں ایک عوامی شکایت دفتر کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے تھے ۔وزیر موصوف کے وہاں پہنچنے پر ان کے استقبال کے لئے لوگوں کا جم غفیر آ گیا۔  اس دوران اچانک فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ رپورٹ کے مطابق ایک عینی شائد نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار کو قریب سے فائرنگ کرکے بھاگتے ہوئے دیکھا۔ دریں اثنا اڈیشہ کے وزیر اعلی ٰنوین پٹنائک نے حملے کی مذمت کی اور کرائم برانچ کو اس کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا، “میں  اس حملے کے افسوسناک واقعہ سے صدمے میں ہوں، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ کرائم برانچ کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کرائم برانچ کے سینئر افسران کو موقع  پر روانہ کر دیا گیا ہے  ۔

Related posts

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

Hamari Duniya

اچانک کیوں ابال مارنے لگاچچا بھتیجے کا مودی پریم،مہاراشٹر کی سیاست میں ہنگامہ

Hamari Duniya

المعہد العلمی للبنات میں دینی معلوماتی مسابقہ کا انعقاد، کامیاب طالبات کو انعامات سے نوازا گیا

Hamari Duniya