اپریل 4, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول

مظفر نگر، 04 اپریل: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فائر اسٹیشن آفیسرآر۔ کے۔ یادو اپنے اسٹاف ممبران قیصر زیدی اور انکور کے ساتھ تشریف لائے۔
پروگرام کے دوران افسران نے طلبہ کو تفصیل سے بتایا کہ آگ کن وجوہات سے لگ سکتی ہے، جیسے گھریلو گیس سلنڈر میں لاپرواہی، شارٹ سرکٹ، کھلی بجلی کی تاریں، زیادہ لوڈ والے برقی آلات اور آتش گیر اشیاء کا غلط استعمال۔ انہوں نے ان سے بچاؤ کے طریقے بھی سمجھائے، جیسے گیس سلنڈر کی وقتاً فوقتاً جانچ، برقی آلات کا محتاط استعمال، خراب وائرنگ کی فوری مرمت اور گھر و اسکول میں آگ سے تحفظ کے اصولوں پر عمل کرنا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر کوئی شخص آگ میں پھنس جائے تو گھبرانے کے بجائے سمجھداری سے کام لینا چاہیے اور اسے محفوظ طریقے سے باہر نکالنا چاہیے۔ طلبہ کو یہ سکھایا گیا کہ زخمی شخص کو کس طرح احتیاط کے ساتھ محفوظ مقام تک پہنچایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو اشیاء کی مدد سے دیسی اسٹریچر بنانے کا طریقہ بھی بتایا گیا تاکہ ہنگامی حالت میں زخمی کو آسانی سے منتقل کیا جا سکے۔
پروگرام میں فائر ایکسٹنگوئشر (اے بی سی سلنڈر) کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ طلبہ کو خود اس کا استعمال کرا کے آگ بجھانے کی تربیت دی گئی، جس سے ان میں اعتماد اور بیداری پیدا ہوئی۔
پروگرام میں آئے مہمانوں کا استقبال اسکول کے منیجر سید اعجاز احمد اور قائم مقام پرنسپل جناب جاوید مظہر نے کیا۔ آخر میں شکریہ کی ادائیگی محترمہ خوش نصیب نے کی، جبکہ پروگرام کی نظامت محترمہ ریشما تبسم نے انجام دی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں پرویز احمد، مولانا شوکت، محترمہ صبیحہ خان اور تمام اسکول اسٹاف کا خصوصی تعاون رہا۔ اسکول انتظامیہ نے اس مفید اور معلوماتی پروگرام کے لیے فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Related posts

آبشار نژادِ نو کا ایک تخلیقی، ادبی اور ثقافتی مظہر ہے: پروفیسر شہپر رسول

Hamari Duniya News

انڈیا زکوۃ نے 6 سال مکمل کیے، 2025 کی اچیومنٹ رپورٹ آن لائن تقریب میں جاری

Hamari Duniya News

رمضان المبارک کے چوتھے جمعہ کی نماز خشوع و خضوع کے ساتھ ادا، مساجد میں روح پرور اجتماعات

Hamari Duniya News