23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

اکشے کمار نے پھر ثابت کیا کہ وہ حقیقی کھلاڑی ہیں،معروف گلوکارہ کوامداد کے طور پر 25 لاکھ بھجوا دیے

Akshay Kumar

ممبئی،07جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے معروف پنجابی گلوکارہ کی 25 لاکھ سے مالی مدد کرکے خود کو ایک بار پھرحقیقی کھلاڑی ثابت کردیا۔اکشے کمار نے بھائی کے طور پر گلوکارہ گلوری باوا کو اپنے مالی بحران سے نمٹنے کےلئے 25 لاکھ روپے بھجوائے ہیں۔اداکار نے پنجابی لوک گلوکار اور پدم بھوشن گرمیت باوا کی بیٹی گلوری باوا کی مدد کی اپیل پر مثبت جواب دیا اور مالی مدد کی۔
گزشتہ روز گلوری باوا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی مالی مشکلات کا تذکرہ کیا اور حکومت سے امداد کی اپیل کی تھی۔گلوری باوا نے اکشے کمار کی طرف سے مالی مدد ملنے پر کہا کہ یہ مدد میرے کیا معنی رکھتی ہے، اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ بھائی کا بڑا پن ہے، یہ پیسے میرے خاندان کی کافی مشکلات ختم کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں مجھے کام ملے، اسی لیے مدد مانگی، لوگ مجھ تک پہنچ رہے ہیں، پرامید ہوں کہ جلد ہم جیسے فنکاروں کو بھی خاطر خواہ کام مل جائے گا۔
اکشے کمار نے گلوری باوا کے لیے کیے گئے اقدام کو مدد کہنے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ ایک بھائی نے اپنی بہن کے لیے کچھ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مجھے پتہ چلا، گرمیت باوجی، جو پنجابی کی شان تھے، ان کے خاندان کو مالی مشکل کا سامنا ہے، میں نے ان کی بیٹی گلوری باوا کو اپنی بہن سمجھ کر پیار کا اظہار کیا ہے۔اکشے کمار نے کہا کہ یہ کوئی مدد نہیں ہے، ایک پنجابی اور فنکار ہونے کی وجہ سے یہ میرا فرض تھا۔

Related posts

ریلیز سے پہلے سنی دیول کی فلم غدر-2 نئے تنازعہ میں پھنس گئی، اداکارہ امیشاپٹیل نے فلم میکرز پر لگائے الزامات

Hamari Duniya

راگھو چڈھا سے رشتوں کو لے کر کیوں خفا ہیں پرینیتی چوپڑا

Hamari Duniya

مشہور کامیڈین راجو شریواستونہیں رہے

Hamari Duniya