27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

فلم اونچائی میں یہ بڑے ستارے اہم کردار میں آئیں گے نظر

Film Uunchai

خاندانی فلمیں بنانے کے لیے مشہور راج شری پروڈکشن کی آنے والی فلم ‘اونچائی’ ان دنوں خبروں میں ہے۔ دوستی کے رشتے پر مبنی اس فلم میں بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ پرینیتی کے علاوہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن، انوپم کھیر، بومن ایرانی، ڈینی ڈینزونگپا، نفیسہ علی سوڈھی، نینا گپتا اور ساریکا بھی فلم میں اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ جمعرات کو فلم سازوں نے اس فلم سے بومن ایرانی کا پہلا لک پوسٹر جاری کیا۔
پوسٹر میں بومن ایرانی کے دو مخالف رخ نظر آرہے ہیں، ایک طرف بومن ایرانی کافی اسٹائلش انداز میں نظر آرہے ہیں تو دوسری جانب وہ برفانی موسم میں پہاڑوں کے درمیان ایک پرجوش شکلمیں نظر آرہے ہیں۔تجربہ کار ستاروں سے مزین فلم دوستی کے رشتے کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔ اس فلم کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا۔ راج شری پروڈکشن ہاو¿س کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار سورج برجاتیا ہیں۔ فلم آئندہ11 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

Related posts

بی جے پی میں گئے جیوتی رادتیہ سندھیا حامی ممبران اسمبلی چاہتے ہیں گھرواپسی،کانگریس نے کہا نوانٹری

Hamari Duniya

وادی منیٰ عارضی خیمہ بستی میں تبدیل،حجاج کرام کےاستقبال کی تیاریاں مکمل

حج 1445 ہجری کے مناسک کی ادائی کا پہلا مرحلہ باقاعدہ شروع:

Hamari Duniya

سماج کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ایوارڈ

Hamari Duniya