بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان تقریباً چار سال بعد فلم ’ پٹھان ‘ سے بڑے پردے پر واپسی کرنے جارہے ہیں۔ ان کی پچھلی فلم ’ زیرو‘ تھی جو باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی۔ اس فلم کی ناکامی کے بعد کنگ خان کسی بھی فلم میں مرکزی اداکار کے طور پر نظر نہیں آئے۔ ایسے میں ان پر’ پٹھان‘ کی ریلیز کے ساتھ اسے ہٹ بنانے کا بہت دباو ہے۔
جب سے ’ پٹھان ‘ کا پہلا گانا ’ بے شرم رنگ‘ ریلیز ہوا ہے، بائیکاٹ گینگ اور کنگ خان سے نفرت کرنے والے فلم کو فلاپ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ، لیکن الگ لگ رہا ہے کہ فلم کی مخالفت کرنے والوں کا پٹھان پر کوئی اثر نہیں چھوڑنے والا ہے۔’ پٹھان ‘ کی ایڈوانس بکنگ کل یعنی بدھ سے ہی شروع ہو گئی ہے اور ملک بھر میں تین بڑی ملٹی پلیکس چینز نے اب تک فلم ’پٹھان‘ کے 1,17,000 سے زیادہ ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔
مشہور فلمی نقاد اور تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق بدھ کی رات 11:30 بجے تک پی وی آر سنیما نے ’ پٹھان‘ کے لیے 51,000 ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ کرائی تھی۔ اسی طرح آئی نوکس نے 38,500 ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ کی ہے اور سینے پولیس نے 27,500 ٹکٹیں کی ہیں۔ اگر ہم سنگل اسکرینز کی بات کریں تو اس فلم کے پہلے دن کے مارننگ اینڈ ڈے شوز حیدرآباد اور ممبئی جیسے شہروں میں ہاو¿س فل رہے ہیں۔ جمعہ سے یعنی آج سے ملک بھر کے دیگر مقامات پر بھی ’ پٹھان‘ کی ایڈوانس بکنگ شروع ہو گئی ہے۔ ایسے میں ایڈوانس بکنگ کے اعداد و شمار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ’ پٹھان‘ باکس آفس پر پہلے دن ہی سونامی لانے والا ہے۔ترن آدرش کے علاوہ فلم پروڈیوسر اور تجارتی تجزیہ کار گریش جوہر نے کہا ہے کہ ’ پٹھان ‘ ریلیز کے پہلے ہی دن 35-37 کروڑ کا بزنس کر سکتی ہے۔
previous post