یش راج بینر تلے بننے والی میوزیکل رومانوی اور ملٹی اسٹارر فلم ’محبتیں ‘ کو آج ریلیز کے 22 سال مکمل ہو گئے۔ فلم میں امیتابھ بچن ، شاہ رخ خان ، ایشوریہ رائے ، ادے چوپڑا ، شمیتا شیٹھی ، جگل ہنسراج ، کم شرما ، جمی شیرگل اور پریتی جھنگنیا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کے 22 سال مکمل ہونے پر فلم سے جڑی یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں اور فلم کے کچھ مناظر کی ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
27 اکتوبر 2000 کو ریلیز ہونے والی محبتیں کو شائقین نے خوب پذیرائی بخشی۔ یہ فلم جذبات ، ہنسی اور محبت کا مجموعہ تھی۔ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں انوپم کھیر ، ارچنا پورن سنگھ ، شیفالی شاہ اور امریش پوری بھی نظر آئے۔ آنجہانی فلمساز یش راج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کو آدتیہ چوپڑا نے ڈائریکٹ کیا تھا اور فلم کے گانے سے لے کر فلم کے ڈائیلاگ تک بہت مقبول ہوئے اور فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔
فلم ’ محبتیں ‘ کی کہانی ایک ایسے گروکول پر مبنی ہے ، جہاں صرف لڑکے پڑھتے ہیں اور اس گروکول کے پرنسپل مسٹر نارائن شنکر (امیتابھ بچن) رہتے ہیں ، جن کے لیے روایت ، وقار اور سخت نظم و ضبط سب کچھ ہے ۔ اس سے بڑھ کر ان کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ ایسے ماحول میں اس گروکل میں داخلہ ہوتی ہے راج آرین (شاہ رخ خان) کی، جو گروکل کے پرنسپل کی بیٹی میگھا (ایشوریہ رائے) سے پیار کرتا ہے ، لیکن میگھا ایک دن خودکشی کر لیتی ہے۔ جس کے بعد راج نے قسم کھائی کہ اس کی کوششوں سے گروکل محبت سے بھر جائے گا اور اس میں وہ کامیاب بھی ہو جاتا ہے۔