بڈھانہ (مظفر نگر) نوزالدین صدیقی کا آبائی وطن ، گھرانہ ہے کسان ،بالی ووڈ اداکار اپنے قصبہ میں آتے رہتےہیں
مظفر نگر،30مارچ(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز) فلم اداکار نوازالدین صدیقی کے بھائی ایازالدین صدیق سمیت دو لوگوں کے خلاف بڈھانہ تھانے میں ڈی ایم کورٹ کا فرضی حکم نامہ کنسولیڈیشن کورٹ میں جمع کرانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بڈھانہ مظفر نگر نوزالدین صدیقی کا آبائی قصبہ ہے، یہاں نوازالدین صدیقی کا گھرانہ کسان ہے ۔سابق ایس ڈی ایم مونالیسا جوہری کے فرضی دستخط میں ڈی ایم کے حکم کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی ایم کورٹ کے پیش کار راجکمار نے بڈھانہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے بھائی شیخ ایاز الدین نمبردار اور ان کے مخالف جاوید اقبال کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پیشکار راج کمار نے شکایت میں بتایا کہ ایاز الدین نے 12 دسمبر 2023 کو اپنی زرعی زمین کے لیے حریف جاوید اقبال کے ساتھ جاری تنازعہ کے حوالے سے درخواست دی تھی۔ آئی جی آر ایس ریفرنس کی درخواست کے ساتھ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کورٹ سے 8 دسمبر 2023 کو جاری کردہ ایک مبینہ آرڈر لیٹر کی کاپی بھی محکمہ کنسولیڈیشن کے دفتر کو دی گئی اوراپنے حق میں معاملہ حل کرنے کی درخواست کی گئی۔
دریں اثنا، یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کورٹ سے ایسا کوئی حکم نہیں ہے، ڈی ایم کورٹ کے 8 دسمبر 2023 کے مبینہ آرڈر لیٹر کی تحقیقات شروع کی گئی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈھانہ نے 29 فروری 2024 کو اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ اس تحقیقات کے اختتام میں کہا گیا کہ ڈی ایم کورٹ سے مبینہ حکم ایاز الدین اور ان کے مخالف جاوید اقبال نے ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے دیا تھا۔
معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈی ایم نے 6 مارچ کو ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔ بڈھانہ پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر آنند دیو مشرا نے بتایا کہ ڈی ایم کی شکایت کی بنیاد پر ایاز الدین اور جاوید اقبال کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 420، 467، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش ٹاؤن چوکی کے انچارج سب انسپکٹر جے ویر سنگھ چودھری کو سونپی گئی ہے۔
