نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
رام لیلا میدان میں اپنے مطالبات کو لے کر بھارتیہ کسان سنگھ کی قیادت میں کسان گرجنا ریلی نکالی گئی۔ گجرات، مدھیہ پردیش، ہریانہ، راجستھان سمیت دیگر ریاستوں کے کسان اس میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے۔ رام لیلا میدان میں ان کی تعداد کافی تھی۔ صبح 10 بجے سے کسان یہاں پہنچنا شروع ہو گئے۔ کسانوں کی بڑی تعداد دوپہر 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان پہنچی۔
ڈائس پر موجود لوگوں نے مرکزی حکومت سے ان کے کچھ مطالبات کو پورا کرنے کی درخواست کی۔ یہ بھی کہا کہ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔ کسانوں نے لاگت کی بنیاد پر منافع بخش قیمت کے نفاذ اور اس کی وصولی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ تمام قسم کے زرعی سامان پر جی ایس ٹی کو ختم کیا جائے، کسان سمان ندھی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اور جی ایم فصلوں کی اجازت واپس لی جائے۔
بھارتیہ کسان سنگھ کے آل انڈیا جنرل سکریٹری راگھویندر سنگھ پٹیل نے کہا، “ہمیں خوشی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کسان یہاں جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں منعقد عوامی بیداری پروگرام کی وجہ سے کسان گزشتہ چار مہینوں سے دہلی کے رام لیلا میدان میں پہنچ چکے ہیں، تقریباً 560 اضلاع کی ہزاروں تحصیلوں کی 60,000 سے زیادہ گاو¿ں کمیٹیوں میں عوامی بیداری پیدا کر رہے ہیں۔ کسان گرجنا ریلی میں ملک بھر سے ہزاروں خواتین کسانوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور ‘ناری شکتی جاگے گی، ساری سمسیا بھاگے گی’ کا نعرہ دیا۔گجرات سے آئے پرفل پٹیل نے کہا کہ ہم یہاں مرکزی حکومت سے کچھ مطالبات پورے کرانے آئے ہیں۔ ہم مرکزی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ہم 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سبق سکھائیں گے۔