March 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

آہ ! مشہور صحافی اشرف استھانوی اب دنیا میں نہیں رہے

Ashraf Asthanwi

پٹنہ،(ایچ ڈی نیوز)۔

بہار کےمشہور اردو صحافی و متعدد کتابوں کے مصنف اشرف استھانوی کا گذشتہ دیرشام انتقال ہو گیا، وہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی جاوید اشرف نے کی ہے۔ اشرف استھانوی بہار کے ضلع نالندہ کے استھانواں گاؤں کے رہنے والے تھے مگر عرصہ دراز سے پٹنہ کے فقیر بارہ محلے میں مقیم تھے۔ مرحوم کے انتقال سے بہار کی صحافت میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا، مرحوم اردو کے ساتھ ہندی زبان میں بھی مقبول صحافی رہے ہیں۔ دونوں زبان کے صحافتی برادری میں غم کی لہر ہے۔

اشرف استھانوی بہار کے سابق گورنر اخلاق الرحمن قدوائی کے مدت کار میں بڑا اثرورسوخ رکھتے تھے، کافی دنوں تک اخلاق الرحمن قدوائی کے ذاتی مشیر کار بھی رہے۔ انہوں نے کئی کتابیں بھی تصنیف کی مگر سب سے زیادہ مشہور فاربس گنج میں پیش آنے والے واقعہ میں ہوئے، جہاں پولیس کی گولی سے چار بے قصور کی جان چلی گئی تھی اور ایک لاش کو پولیس نے پاؤں تلے روند دیا تھا۔ اس پورے واقعہ کو کتاب کے اندر حقائق اور دلائل کی روشنی میں لکھی گئی تھی۔ جس کے بعد بہار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی۔

اشرف استھانوی کے انتقال پر کئی صحافیوں نے اظہار غم کیا ہے۔ صحافی ڈاکٹر اظہار احمد نے کہا کہ اشرف استھانوی کے انتقال سے بہار میں اردو صحافت کا ایک ستون گر گیا۔ وہ اسمبلی اور قانون ساز کونسل کی رپورٹنگ شاندار طریقے سے کرتے تھے۔ آج کئی صحافیوں نے انہیں دیکھ کر اور ان کی تحریر پڑھ کر صحافت کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی نے کہا کہ اشرف استھانوی اپنی بے باکی اور جرات مندی کی وجہ سے معروف و مقبول تھے۔ وہ علم دوست اور قدر شناس تھے۔ ان کی وفات اردو صحافت کا ایک بڑا خسارہ ہے۔

Related posts

Unity Job Fair اے ایم پی اور دیگر مذہبی تنظیموں کی طرف سے کیے جانے والے یونٹی جاب فیئر 469 امیدواروں کو منتخب اور شارٹ لسٹ کیا گیا

Hamari Duniya

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ پر ہوگیااتفاق

Hamari Duniya

مولانا سید ارشدمدنی کے مدبرانہ خطاب سے پوری ملت اسلامیہ خوش : قاری محمد طیب قاسمی

Hamari Duniya