اورنگ آباد(ایچ ڈی نیوز)۔
مشہور و معروف صحافی، فلمی نغمہ نگار حسن کمال(فلم نکاح، انصاف کی آواز، مزدور،آج کی آواز، طوائف،قسم سہاگ کی،) جیسے فلموں میں نغمہ لکھنے والے نغمہ نگار) اورنگ آباد پروگرام میں شرکت کے لئے آئے تھے. فیم کے سیکرٹری خالد سیف الدین نے اورنگ آباد میں جاری تحریک مریم مرزا محلہ لائبریری کے بارے میں بتایا گیا تو وہ بہت خوش ہوئے اور مریم کی لائبریری دیکھنے کی خواہش کی بائجی پورہ گلی نمبر 20 میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری پر ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے گلدستہ دے کر ان کا استقبال کیا اور لائبریری کا تعارف کرایا۔
حسن کمال نے لائبریری کو دیکھنے کے بعد اپنی خوشی و تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موبائل کے دور میں بچوں کے لیے محلہ لائبریری کا یہ طریقہ بہترین طریقہ ہے اور میں جہاں بھی جاوں گا اورنگ آباد میں جاری اس تحریک کا ضرور تذکرہ کروں گا. جب انہیں بتایا گیا کہ اس طرح شہر میں 30 چھوٹی چھوٹی لائبریریاں، غریب و مزدوروں کی بستیوں، جھگیوں اور جھونپڑیوں میں چل رہی ہیں تو بہت خوش ہوئے اور کہا کہ یہ نئے قاری کی بازیافت کا بہترین طریقہ و ذریعہ ہے۔اس موقع پر اردو ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر شیخ ایوب، ڈاکٹر ایس وی رضوی (سابق زو ڈائریکٹر) ڈاکٹر عبدالغفار قادری، سلیم پٹیل، سید کامل، اشفاق موجود تھے۔