31.1 C
Delhi
June 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

قوموں پر اللہ کا عذاب ان کی بد اعمالیوں کیوجہ سے آتا ہے:عبد الرحمن رياني نوري

گونڈہ(ایچ ڈی نیوز)۔

فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹوا بازار سدھارتھ نگر یوپی کے زیر اہتمام مرکز امام بخاری کرنیل گنج ضلع گونڈہ میں ایک دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی ابتدا حافظ صفی الرحمن فرقانی کی تلاوت سے ہوئی۔اس کے بعد فضيلة الشيخ عبد الرحمن رياني نوري حفظه الله نے گناہوں کی نحوست پر ایک مدلل اور جامع خطاب کرتے ہوئے فرمایا ، کہ جب قوم کی اکثریت اللہ سے بغاوت کرنے لگتی ہے اور گناہ کو گناہ تصور نہیں کرتی۔
نیز قوم کے صاحب ثروت حضرات فخر و مباحات کرنے لگتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم پر اپنا غضب نازل کرتا ہے۔

فضيلة الشيخ ریاض احمد محمدی نے مثالی خواتین کے شرعی اصول پر پر مغز خطاب کرتے ہوئے فرمایا، کہ عورت ، اللہ کے حق کو ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر کے حقوق ادا کرے ،صبر و شکر کا دامن کبھی بھی نا چھوڑے تو دنیا و آخرت کی کامیابی اس کا مقدر بن جائے گی اور وہ دنیا میں ایک مثالی عورت بن سکتی ہے۔
اس کے بعد مولانا مزمل حسین اثری حفظہ اللہ نے بھی خطاب کیا۔اس دینی و اصلاحی پروگرام میں سامعین و سامعات کی اچھی تعداد موجود رہی اور بڑی دل چسپی سے لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول کی باتوں کو سنا۔

اس موقع پر ،محمد عارف خان ،لئیق احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر نور الحسن، ڈاکٹر رفیع احمد ،شعبان کلاتھ ہاؤس ،کلیم اللہ ، حافظ معراج ، مولانا ابو بکر ،عبداللہ کلاتھ ہاؤس ،محمد ریان انصاری وغیرہ موجود رہے ۔

اور فلاح انسانیت کے سماجی و اصلاحی کاموں کو دیکھ کر کافی خوش ہوئے ۔

Related posts

ششی تھرور نے 85ویں جنرل کنونشن میں کانگریس کو دکھایا آئینہ،بلقیس بانو معاملے پر کہی بڑی بات

Hamari Duniya

 جیو ٹرو5 -جی پاورڈ وائی فائی کاآکاش امبانی نے کیا افتتاح،جانئے کسے ملے گی وائی فائی سروس مفت 

Hamari Duniya

فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کو دیکھے گی دنیا، اسرائیلی دباو کام نہ آیا

Hamari Duniya