26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کا ہمدرد اور بہی خواہ ہونا چائیے: فضیلۃ الشیخ عبدالحسیب سنابلی

فلاح انسانیت

  فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹوا کی جانب سے پپرا مرغہوا،اٹوا میں دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد کا انعقاد

اٹوا(سدھارتھ نگر)،29 جنوری(ہ س)۔
قرآن مجید اللہ کی آخری کتاب ہے اب یہی انسانیت کی رشد و ہدایت کا آخری ذریعہ ہے کیونکہ اس سے پہلے  اللہ نے کئی کتابیں نازل فرمایا مگر اس کے ماننے والوں نے اس میں تحریف کردیا۔ اب قرآن مجید میں تحریف تو نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ اس کی حفاظت کی زمہ داری اللہ نے خود لے لی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ لوگوں نے اللہ کی بات اس کتاب کو پڑھنا چھوڑ دیا اور دنیا میں ذلیل و خوار ہوئے۔وہ معزز تھے میں مسلماں ہوکر اور ہم خوار ہوئے تارک قرآں ہوکر۔لہذا ہمیں قرآن پاک کو پڑھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سب باتیں فضیلہ الشیخ کلام اختر سنابلی حفظہ اللہ نے ایک جلسے میں کہی۔
دوسرا خطاب عبدالحسیب سنابلی حفظہ اللہ کا”سورہ ماعون کی تفسیراوراس کا تقاضہ” کے موضوع پے تھا موصوف نے بتایا کہ سورہ ماعون میں اخوت و بھائی چارے کی بڑی اہمیت دی گئی ہے لہذا  ہر ایک کو دوسرے کا ہمدرد اور بہی خواہ ہونا چاہیے غریبوں کی خبر گیری کرنی چائیے اور یتیموں کا خاص خیال رکھنا چائیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جنت کی خوشخبری دی ہے جو یتیموں کی دیکھ ریکھ کرتا ہے وہ شخص جنت میں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اسی طرح ہوگا جیسے دو انگلیاں آپس میں ملی ہوتی ہیں۔
تیسرا خطاب فضیلہ الشیخ تنزیل الرحمن حجازی کا تھا جنہوں نے اللہ پر بھروسہ کرنے کی فضیلت اور اس کے ثمرات کی وضاحت کی اور بتایا جو شخص اللہ پے بھروسہ کرتا ہے اللہ اس کے لئے کافی ہوتا ہے۔
اس پروگرام میں مولانا کلیم اللہ ریانی حافظ عبد الروف ریانی نے بھی اچھی تقریریں پیش کیں۔اور لوگوں کو خشیت الٰہی اور محبت رسول کی تلقین کی۔
یہ پروگرام فضلیہ الشیخ صفی اللہ مدنی حفظہ اللہ کی صدارت میں ہوا۔پروگرام میں  حافظ صفی الرحمن، فضیلہ الشیخ معراج احمد مدنی اور گاؤں کی ایک تعداد مسجد میں موجود رہی ۔تمام لوگوں نے علماء کے بیان بغور سماعت کئے اور اس طرح کے پروگرام کرنے کی سفارش کی۔

Related posts

اب بی ایس پی کے مسلم رکن پارلیمنٹ کے خلاف انکم ٹیکس کی بڑی کارروائی

Hamari Duniya

نتیش کے اعلان نے بی جے پی کے خیمہ میں بھونچال لا دیا، ممبئی میں 31 اگست کو کیا ہوگا ؟

Hamari Duniya

کسان اورعوام مخالف توانائی بل لوک سبھا میں پیش

وزیرتوانائی آر کے سنگھ نے کہا کہ کسانوں کو دی جانے والی مفت بجلی جاری رہے گی۔ بل میں سبسڈی روکنے کی کوئی شق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ درست نہیں اور وہ بلاوجہ جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے خود بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز پیش کی ہے۔:

Hamari Duniya