26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

سابق ویسٹ انڈیز کے کپتان نے آئی پی ایل کو کہا الوداع، ملے گی اب نئی ذمہ داری

Karen Pollard

ممبئی(ایچ ڈی نیوز)۔
اپنے لمبے چھکوں سے شائقین کو دنگ کرنے والے ممبئی انڈینز کے آل راو¿نڈر کیرون پولارڈ نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ پولارڈ نے ممبئی انڈینز کے لیے کھیلتے ہوئے پورے 13 سیزن تک آئی پی ایل کے ناظرین کو محظوظ کیا۔ پولارڈ جو ’ پولی‘ کے نام سے مشہور ہیں، 2010 سے ممبئی انڈینز کے لیے کھیل رہے ہیں، اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کے طور پر منسلک رہیں گے۔ پولارڈ نے ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیلتے ہوئے 5 آئی پی ایل اور 2 چیمپئنز لیگ کی ٹرافی جیتی۔
نیتا ایم امبانی نے کہا، پولارڈ نے ایم آئی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وہ چیمپئنز لیگ ٹرافی اور تمام 5 آئی پی ایل جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔ ان کا جادوئی کھیل اب آئی پی ایل کے میدانوں پر نظر نہیں آئے گا، لیکن میں خوشی ہوگی کہ وہ ایم آئی ایمریٹس کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے اور ایم آئی کے بیٹنگ کوچ کے طور پر نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کریں گے۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں!“
پولارڈ کی ریٹائرمنٹ پر آکاش امبانی نے کہا، “پولی نے ممبئی انڈینز کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر ایک نشان چھوڑا ہے۔ جب بھی وہ میدان میں اترے، مداحوں کے چہرے کھل اٹھے۔ جذبے کے ساتھ کرکٹ۔ مجھے خوشی ہے کہ پولی ممبئی انڈینز کے بیٹنگ کوچ اور ایم آئی ایمریٹس کے کھلاڑی کے طور پر ایم آئی فیملی کا حصہ بنے رہیں گے۔ ممبئی انڈینز، وانکھیڑے اسٹیڈیم اور پلٹن میدان میں ان کی کمی محسوس کریں گے۔آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد کیرون پولارڈ نے کہا، “یہ آسان نہیں تھا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ممبئی انڈینز کو ایک تبدیلی کی ضرورت ہے۔

میں ایم آئی کے خلاف نہیں کھیل سکتا کیونکہ ایک بار جب آپ ایم آئی سے کھیلتے ہیں تو آپ ہمیشہ ایم آئی میں ہوتے ہیں۔ میں گزشتہ 13 سیزن میں آئی پی ایل کی سب سے بڑی اور کامیاب ٹیم کی نمائندگی کرنے پر انتہائی فخر اور اعزاز محسوس کر رہا ہوں۔ میں مکیش، نیتا اور آکاش امبانی کا ان کی زبردست محبت، حمایت اور احترام کے لیے شکر گزار ہوں۔
کیرون پولارڈ نے 211 میچ (آئی پی ایل+ سی ایل ٹی 20) کھیلے، جس میں انہوں نے 147 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3915 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر میں کھیلنے کے باوجود وہ 3412 رنز کے ساتھ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں 18ویں نمبر پر ہیں۔ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ وہ ایک اچھا باولر بھی ہے خاص طور پر جب ٹیم کو وکٹ کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 69 وکٹیں حاصل کیں جو انہیں ایک اچھا آل راونڈر ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔ وہ میدان میں ایک بہترین فیلڈر تھے، آئی پی ایل میں 103 کیچ لے کر انہوں نے کئی میچوں کا رخ بدل دیا۔

Related posts

مراکش میں صدی کے مہلک ترین زلزلے سے کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے،مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

Hamari Duniya

Independence Day لال قلعہ کے فصیل سے وزیراعظم کا خطاب، اب سیکولر سول کوڈ کا شوشہ چھوڑا

Hamari Duniya

تحقیق کے بعد ہی سوشل میڈیا کی خبریں آگے شیئر کریں

Hamari Duniya