14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بی جے پی میں سوگ، مغربی بنگال کے سابق گورنر اب دنیا میں نہیں رہے

Keshari Nath Tripathi

پریاگ راج(08 جنوری ایچ ڈی نیوز)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر،مغربی بنگال کے سابق گورنراور یوپی قانون ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر،  کیشری ناتھ ترپاٹھی کا اتوار کی صبح تقریباً 5 بجے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 89 برس تھی۔ وہ کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ ان کی آخری رسومات آج شام 4 بجے پریاگ راج کے رسول آباد گھاٹ پر ادا کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر رہنماؤں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

10 نومبر 1934 کو پیدا ہوئے تھے ، پنڈت کیشری ناتھ ترپاٹھی اپنے والد کے سات بچوں میں چار بیٹیوں اور تین بیٹوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ وہ گھر میں زیر علاج تھے۔ وہ تین بار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں ۔ 30 دسمبر کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

تاہم اس کے بعد 4 جنوری کو صحت میں بہتری آنے پر وہ ڈسچارج ہو کر گھر آگئے تھے ۔ وہاں ان کا علاج چل رہا تھا۔ صحت میں بہتری پر کیشری ناتھ ترپاٹھی کو آج ہی لکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی میں داخل کروایا جانا تھا ۔ مغربی بنگال کے گورنر ہونے کے علاوہ انہوں نے بہار اور تریپورہ کے گورنر کا اضافی چارج بھی سنبھالا تھا ۔ کیشری ناتھ ترپاٹھی الہ آباد ہائی کورٹ کے سینئر وکیل اور آئینی ماہر تھے۔ اس کے علاوہ 2004 میں انہوں نے جونپور سیٹ سے لوک سبھا کا الیکشن بھی لڑا تھا۔

Related posts

سی سی آر یو ایم نے دواوں کی معیار بندی پر لیکچر کاانعقاد کیا

Hamari Duniya

۔18 ہزار بچوں نے وانکھیڑے میں بڑھایاممبئی انڈینز کا حوصلہ، نیتا امبانی اور سچن تندولکر نے بچوں کےلئے ’ایجوکیشن اینڈ سپورٹس فار آل‘ پہل پر بات کی

Hamari Duniya

اب یوپی میں بہیں گی دودھ کی ندیاں!۔

Hamari Duniya