27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

نشے کی حالت میں سابق پاکستانی وزیرداخلہ اور عمران خان کے قریبی شیخ رشید گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

Sheikh Rasheed

اسلام آباد، 2 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگوں پر مصیبتوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد شہباز شریف حکومت اور عمران خان کے درمیان جاری رسہ کشی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب اسلام آباد پولیس نے پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے ساتھ ان کے بھتیجے شفیق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رشید اور شفیق کو مری موٹر وے سے گرفتار کیا گیا جبکہ رشید کا دعویٰ ہے کہ انہیں راولپنڈی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور شراب برآمد ہوئی، جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا دعویٰ تھا کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، ان کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی، اس کے علاوہ شیخ رشید کے قبضے سے ایم 4 رائفل، کلاشنکوف اور آٹو میٹک گن بھی برآمد کی گئی۔
خیال رہے کہ شیخ رشید نے پولیس اسٹیشن میں طلبی کا نوٹس اسلام ا?باد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو شیخ رشید پاکستان کے وزیر داخلہ تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ عنایت الرحمان نے شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرا تھا۔ جس میں شیخ رشید پر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بے بنیاد بیانات دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔ الزام کے مطابق رشید نے کہا تھا کہ زرداری نے کرپشن سے بہت پیسہ کمایا اور اس پیسے سے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے انہیں پاکستان کے موجودہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے کہنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر سابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر آنے کی دھمکی دے دی ہے۔

Related posts

دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار ایثار اور قربانی کے طور پر منایا گیا ۔

میرٹھ شہر کی عید کے باہر سڑک پرنماز ادا کر نے والے 200مسلمانوں پر مقدمہ کی کاروائی:

Hamari Duniya

پاکستان میں سیلاب کا قہر،ایک تہائی علاقے زیر آب،15سو سے زائد افراد جاں بحق

Hamari Duniya

۔’غلام‘ کہنے پربھڑک گئے غلام نبی آزاد، جے رام رمیش کوبھیج دیا قانونی نوٹس

Hamari Duniya