بلرام پور، 27 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گینگسٹر ایکٹ کیس میں تلسی پورمیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر انتظامیہ نے سابق ایم پی کے داماد رمیز نعمت کے نام پر 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کی زمین ضبط کرلی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پرڈپٹی کلکٹر منگلیش دوبے کی قیادت میں پولس ٹیم نے تلسی پور میں واقع ارازی گٹا نمبر 807/0.4326 ہیکٹراراضی کوضبط کرلیا ہے۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ یوپی کے دس بڑے مجرموں میں سے ایک رضوان ظہیر کی زمین ان کے داماد کے نام تھی۔ یوپی گینگسٹر ایکٹ کیس میں کارروائی کرتے ہوئے ضبطی کی گئی ہے۔ ضبط کی گئی زمین کی تخمینہ لاگت 4 کروڑ 75 لاکھ روپے ہے۔اس سے قبل بھی انتظامیہ رضوان ظہیر کی تلسی پور اور لکھنو¿ میں 17 کروڑ سے زیادہ کی جائیداد ضبط کر چکی ہے۔