17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کا جے ایل این ایجوکیشن میں استقبال

گہلوت کی قیادت میں اس بار راجستھان کی عوام راج نہیں، رواج بدلیں گے:ڈاکٹر اعظم بیگ

نئی دہلی ؍جئے پور؍ 23 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔

آج جے ایل این ایجوکیشن کیمپس، جے پور میں، حکومت ہند کے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن، عزت مآب جناب سلمان خورشید کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آرگنائزیشن ڈائرکٹر جنرل سکریٹری راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر اعظم بیگ نے شال پہنا کر، تنظیم کی صدر ڈاکٹر فریدہ بیگ نے گلدستہ دے کر اور ریاستی کانگریس سکریٹری محترمہ روبی خان نے اعزاز سے نوازا۔ دہلی سے محمد شمیم، مہتمم محتشم مرزا ، ادارہ صدر ڈاکٹر فریدہ بیگ، شیام بہاری سونی جی، کانگریس لیڈر نروتم گجر جی رام پرساد جی، کیمپس ایڈمنسٹریٹر محترمہ نشا چترویدی، کئی سینئر اسٹاف ممبران اور طلبہ موجود تھے۔

اس موقع پر سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نےجملہ طلبہ و طالبات اور جے ایل این ایجوکشین کیمپس کے اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اچھی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ سیاسی بصیرت بہت ضروری ہے۔ایجوکیشن کا مطلب ہی ہے کہ موجودہ حالات سے باخبر رہناوقت اور حالات کے نازک مسائل پر گہری بصیرت پیدا کرنا اور ملک و قوم کے لئے مثبت و تعمیری روہنمائی حاصل کرنا ہے۔انہوں نے ڈاکٹر اعظم بیگ کو راجستھان پردیش کانگرس کمیٹی میں جنرل سیکرٹری بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس تقرری سے راجستھان سمیت ملک بھر کی اقلیتی برادری میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔

سلمان خورشید

 انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اعظم بیگ ایک ماہرِ تعلیم ہونےکے ساتھ ساتھ سیاست کے میدان میں اعلی مقام رکھتے ہیں اور ملک و قوم کی مثبت تعمیر و ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت گار کی حیثیت سے انتہائی فعال رول ادا کررہے ہیں۔

سلمان خورشید

اس موقع پر ڈاکٹر اعظم بیگ نیسلمان خورشید کا اظہار تشکر اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے کانگریس پارٹی کے مفاد میں لگن کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی طرف سے عوامی مفاد میں کئے گئے ان گنت کاموں کو دیکھتے ہوئے میں دعویٰ کر سکتا ہوں کہ کانگریس ایک بار پھر آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس آئے گی۔اور اس بار راج نہیں بلکہ اشوک گہلوٹ کی قیادت میں رواج بدلیں گے۔اس دوران انہوں نے اقلیتی برادری سمیت تمام طبقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ راجستھان کی ترقی کے لیے یہ ضروری ہے۔ کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور جوش و خروش سے ووٹ ڈال کر ریاست کی ترقی میں حصہ لیں۔

Related posts

مدارس کے بارے میں ’این سی پی سی آر‘ کی سفارشات غیر منصفانہ ہیں : سکریٹری مرکزی تعلیمی بورڈ

Hamari Duniya

پوروانچل کے لوگوں کے درمیان دعوت کھانے پہنچے راہل گاندھی ، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی بڑھ گئیں پریشانیاں

Hamari Duniya

دارالعلوم دیوبند کویوپی حکومت کے سروے رپورٹ میں بتایا گیاغیر منظور شدہ ادارہ

Hamari Duniya