17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ای ٹی وی بھارت کے صحافی مفیض الرحمن ‘دہلی رائزنگ ایوارڈ’ سے سرفراز

Award

نئی دہلی،27 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔

اردو صحافت میں خوشنما جملے اور بہتر تحریر سے اچھے انداز میں خبروں کو پروسنے والے ای ٹی وی بھارت کے سینئر صحافی مفیض الرحمن کو دہلی رائزنگ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ابو الفضل میں واقع اعظمی میڈیکل سینٹر میں منعقد پر وقار تقریب کے دوران تمام بڑے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں کے سینئر صحافیوں کی موجودگی میں علاقے کے سیاسی، سماجی اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران کے ہاتھوں دیاگیا۔
مہمان خصوصی کانگریس پارٹی دہلی پردیش کے سوشل میڈیا انچارج ہدایت اللہ جنٹل نے ای ٹی وی بھارت اردو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹی وی بھارت اردو کی ترقی میں اہم رول ادا کر رہی ہے اور اس کے نمائندے دل و جان سے محنت کرکے ناظرین و قاری تک خبریں پہنچا رہے ہیں ان ہی میں سےسنجیدہ اور سلجھے ہوئے صحافی مفیض الرحمن ہیں۔ انہوں نے کئی انٹرویو کئے ان کے گفتار اورسوالات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے سابق رکن اور اوکھلا کی سیاست میں سرگرم عرفان اللہ نے کہا کہ خبروں کو نئے انداز میں پیش کرنا ایک اچھے صحافی ہی کرسکتے ہیں اور وہ ہنر ای ٹی وی بھارت کے سینئر صحافی مفیض الرحمان کو آتا ہے۔
‘دی کوریج’ کے ایڈیٹر شمش آغا نے کہا کہ مفیض الرحمن کے پاس پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا ، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا کا بہترین تجربہ ہےاور انکی سیاسی ،سماجی اور مذہبی امور پر مضبوط گرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی مفیض الرحمن نے 18سال تک اردو کے موقر روزنامہ راشٹریہ سہارا اردو میں ڈیسک پر کام کیا اس کے بعد تین سال تک ای ٹی وی بھارت کے شفٹ انچارج کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھا چکے ہیں اور فی الحال وہ ای ٹی وی بھارت کے لئے دہلی سے نمائندگی کر رہے ہیں۔ مفیض الرحمن کی رپورٹنگ کی وجہ سے ہی ابوالفضل میں واقع الشفا اسپتال کے پاس کوڑا گھر کو سیاسی نمائندے ہٹانے پر مجبور ہوئے ۔اسی طرح سے کئی ایسی خبریں ہیں جس سے سیاسی سماجی اور مذہبی ادارے کو اپنی تحریر سے آئینہ دکھایا۔ واضح رہے کہ رائزنگ ایوارڈ پروگرام میں 35صحافی اور 35 سماجی کارکنان کو ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا جن میں مفیض الرحمن نمایاں تھے۔

Related posts

نائب وزیراعلیٰ نے لیفٹیننٹ گورنر کو پھر لکھا خط،افسروں پر بڑی سازش کا الزام عائد کردیا

Hamari Duniya

مورچہ نے پارلیامنٹ کے خصوصی اجلاس میں کی خصوصی مانگ

Hamari Duniya

دہلی کے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ مکمل

Hamari Duniya