March 17, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

شبھمن گل کے ساتھ اداکارہ ردھیما پنڈت کی ڈیٹنگ کی خبریں،اداکارہ نے سچائی بتا دی

Ridhma Pandit

اداکارہ، ماڈل اور ٹیلیویژن ہوسٹ ردھیما پنڈت نے ان دعووں کی تردید کی ہے کہ وہ نوجوان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شبھمن گل کے ساتھ اس سال دسمبر2024 میں شادی کر رہی ہیں۔انھوں نے ان دعووں اور افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔ایک میڈیا ادارے کے ساتھ انٹرویو کے دوران 34 سالہ اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شبھمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں تو انکا کہنا تھا کہ ہم دونوں کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
انھوں نے مزید کہا پہلی بات تو یہ کہ میں انھیں جانتی تک نہیں ہوں۔ میرا خیال ہے کہ وہ ایک حیرت انگیز کھلاڑی ہیں لیکن میں انھیں نہیں جانتی۔جب میں کبھی ان سے ملوں گی تو مجھے یقین ہے کہ ہم لوگ اس بارے میں ہنسیں گے۔ میرا خیال ہے کہ وہ بہت زیادہ کیوٹ ہیں، لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔واضح رہے کہ شبھمن گل کا نام عظیم کرکٹر ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کی بیٹی سارہ تندولکر کے ساتھ بھی جوڑا جارہا ہے۔آئی پی ایل کے دوران ان دونوں کے رشتوں کے بارے میں خوب چرچہ ہورہی تھی۔ لیکن دونوں کی طرف سے اس بارے میں ابھی تک کوئی آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Related posts

برہماستر 200 کروڑکے کلب میں شامل، بائیکاٹ گینگ کا سوشل میڈیا پر مذاق

Hamari Duniya

Bollywood News: شردھا کپور اور راہل مودی کی راہیں جدا

Hamari Duniya

اننت امبانی کی پری ویڈنگ سیرومنی میں بالی ووڈ کے ستاروں نےجلوہ بکھیرا

Hamari Duniya