نئی دہلی۔ آئی سی سی مینز ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2022 ٹورنامنٹ اب اپنے آخری مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی بھی ٹھیک رہی ہے۔ بس ٹیم کے لیے پریشانی کا سبب اوپنر کے ایل راہل کی فارم ہے۔ ہندوستانی ٹیم آج کچھ دیر بعد ایڈیلیڈ میں بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی، جہاں بلے بازی کے لیے حالات بہت موزوں ہیں۔ اس میچ کے ذریعے راہل اپنی فارم واپس لے سکتے ہیں۔ ایک اور کھلاڑی جس کا ایڈیلیڈ میں شاندار ریکارڈ ہے وہ وراٹ کوہلی ہیں۔
انگلینڈ کے سابق اسپنر گریم سوان نے اسٹار اسپورٹس کے شو ‘گیم پلان’ میں کے ایل راہل کی فارم کے بارے میں بات کی ۔ سوان نے کہا، ”مجھے لگتا ہے کہ راہل ابھی آوٹ آف فارم ہیں۔ ایسا لگ رہا تھا کہ وہ پرتھ میں فارم میں واپس آ رہے تھے ، لیکن پھر آوٹ ہو گئے۔ راہل گیند کو دیر سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کاخمیازہ انہیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہیں فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی ضرورت ہے۔ راہل اب بھی ورلڈ کپ فائنل میں ایک ممکنہ سپر اسٹار ہیں۔
گریم سوان کا مزید کہنا تھا کہ وراٹ کوہلی ایڈیلیڈ کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا، “ٹھیک ہے، میں صرف تصور کر سکتا تھا کہ یہ آپ کو ایک بلے باز کے طور پر کیسا محسوس کراتا ہے، لیکن میں ایڈیلیڈ کوایک گیندباز کے طور پر جانتا ہوں۔ یہ اتنی اچھی وکٹ ہے کہ آپ بحیثیت گیندباز ڈر جاتے ہیں۔اسکوائر میدان چھوٹاہے، لیکن سیدھیباونڈری بڑی ہے ۔ لہٰذا، بلے بازکی نظر ان اسکوائر باونڈری پر رہتی ہیں اور وراٹ ایسا کرنے میں ماہر ہیں۔ ان کا کور ڈرائیو، اور پھر فلکنگ اور پلنگ، یہ گیند بازوں کے لیے ایک ڈراو¿نا خواب کی طرح ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وراٹ شاید کچھ بڑے رن بنانے جا رہے ہیں۔